Homeتازہ ترینجنوبی افریقن کرکٹ امپائر مرے ایسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

جنوبی افریقن کرکٹ امپائر مرے ایسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

marais erasmus

جنوبی افریقن کرکٹ امپائر مرے ایسمس کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف جنوبی افریقن کرکٹ امپائر مرے اریسمس نے کرکٹ میچز میں امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقن امپائر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد امپائرنگ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد عامر نے بابر اعظم سے متعلق بڑی بات کہہ دی

مرے اریسمس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ انہوں نے امپائرنگ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ گزشتہ سال اکتوبر میں ہی کر لیا تھا۔

جنوبی افریقن امپائر کا مزید کہنا تھا کہ میں امپائرز کو ملنے والی عزت اور سفر کو بہت زیادہ یاد کروں گا لیکن میں نے کرکٹ کی خاطر کافی وقت گھر سے باہر گزارا ہے۔ مرے ایسمس کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میری زندگی بورنگ ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید بنایا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فیصلہ کیا تھا اور اپنے فیصلے سے متعلق آئی سی سی کو بھی بتا دیا تھا کہ میں اپریل میں ریٹائر ہو جاؤں گا۔

جنوبی افریقن امپائر مرے اریسمس 2006 سے انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں امپائرنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی طبعیت خراب

مرے اریسمس نے اپنے کیریئر میں 80 ٹیسٹ، 124 ون ڈے اور 43 ٹی20 میچوں میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ 131 انٹرنیشنل میچوں میں ٹی وی امپائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ 18 ویمنز ٹی20 میچز میں بھی خدمات فراہم کر چکے ہیں۔

ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی بارے بات کرتے ہوئے مرے اریسمس نے بتایا کہ سردیوں کا موسم گھر پر گزارنے کے بعد اندورن ملک سفر کا ارادہ ہے۔

Share With:
Rate This Article