Homeتازہ ترینپاک افریقا میچ: آئی سی سی نے غلطی مان لی

پاک افریقا میچ: آئی سی سی نے غلطی مان لی

ڈی آر ایس سسٹم

پاک افریقا میچ: آئی سی سی نے غلطی مان لی

لاہور:(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انڈیا میں جاری ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور جنوبی افریقا کے مابین کھیلے گئے اہم میچ میں ڈی آر ایس سسٹم کی غلطی تسلیم کر لیا ہے۔

میچ میں ایک موقع پر پاکستان کو جیت کیلئے ایک وکٹ اور جنوبی افریقا کو 8 رنز درکار تھے، ایسے میں حارث رؤف کی ایک گیند جنوبی افریقی بیٹر تبریز شمسی کے پیڈ پر لگی تو پاکستان کیجانب سے ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی تاہم امپائر کیطرف سے کوئی جواب نہ دیا گیا جس پر پاکستان نے ریویو لیا۔

ریویو میں دیکھا گیا ہے کہ گیند سٹمپس سے ٹکرا رہی ہے لیکن اسکا آدھے سے زیادہ حصہ باہر ہے جسکے باعث قوانین کے تحت امپائر کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے تھرڈ امپائر نے تبریز شمسی کو ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران ایک اور فیصلہ بھی سوشل میڈیا پر بحث کیوجہ بنا جس پر آئی سی سی کو وضاحت بھی دینا پڑی۔

جنوبی افریقا کی اننگز کے 19 ویں اوور میں اسامہ میر کی ایک گیند پروٹیز بیٹر رسی وین ڈر ڈوسن کے پیڈ پر لگی، اسامہ میر کیجانب سے زوردار اپیل کی گئی جس پر امپائر پال ریفل نے انہیں آؤٹ قرار دیا تھا۔

پروٹیز بیٹر کیجانب سے میچ کے دوران امپائر کے فیصلے کیخلاف ریویو لیا گیا اور جب ٹی وی پر ڈی آر ایس ٹیکنالوجی کے ذریعے گیند کو دکھایا گیا تو اسامہ میر کی فلیپر گیند کو پہلے وکٹوں سے بہت باہر جاتے دکھایا گیا تھالیکن کچھ ہی لمحے بعد ایک اور ٹی وی ری پلے دکھایا گیا جس پر گیند وکٹوں کو چھو رہی تھی۔

اس معاملے کےسامنے آنے کے بعد آئی سی سی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر آئی سی سی نےاس معاملے کی وضاحت دنیا مناسب سمجھا ۔

یہ بھی پڑھیں: نواز کو آخری اوور دینا غلطی تھی، رمیز راجا برس پڑے

آئی سی سی کی طرف سے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے دکھائے گئے ڈی آر ایس ری پلے میں غلطی تھی جبکہ دوسرا ڈی آر ایس ری پلے درست تھا اس لیے وین ڈر ڈوسن کو 21 رنز پر آؤٹ قرار دیا گیا تھا کیونکہ اسامہ میر کی فلیپر گیند سیدھی وکٹوں کو چھو رہی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 1 وکٹ سے شکست دے دی تھی، جنوبی افریقا نے 271 رنز کا ہدف 47 اوور میں حاصل کیا تھا مارکرم 91 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔

جنوبی افریقا کیجانب سے اننگز کا آغاز کپتان بوویما اور کونٹن ڈی کوک نے کیا، کوئنٹن ڈی کوک نے شاہین کو پہلے اوور میں 4 چوکے لگائے تاہم اگلے اوور میں وہ ان کی گیند پر کیچ دے بیٹھے تھے۔ کپتان بووما نے جارحانہ کھیل پیش کیا تاہم وہ بھی 28 رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔جنوبی افریفا کی جانب سے مارکرم نے 91 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کی بدولت جنوبی افریقی ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

Share With:
Rate This Article