Homeکھیلمیلبورن ٹیسٹ:پاکستان کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز

میلبورن ٹیسٹ:پاکستان کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز

میلبورن ٹیسٹ:پاکستان کے 6 وکٹوں نے کے نقصان پر 194 رنز

میلبورن ٹیسٹ:پاکستان کے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز

کینبرا:(ویب ڈیسک )پاکستان نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے۔ عبداللہ شفیق 62 اور شان مسعود 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ، محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ۔پیٹ کمنز نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔

میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 187 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو مارنس لابوشین 44 اور تراوس ہیڈ 9 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے ، دونوں بیٹرز کے مابین 50 رنز کی شراکت قائم ہوئی ۔

اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی نے تراوس ہیڈ کو 17 کے انفرادی سکور پر پویلین کی راہ دکھا دی ، 250 کے مجموعی اسکور پر آسٹریلیا کو پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب مارنس لابوشین 63 رنز بنانے کے بعد عامر جمال کی گیند پر عبداللہ شفیق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ۔

ایلیکس کیری بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 4 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ،آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب مچل سٹارک 9 رنز بنا کر میر حمزہ کا شکار بن گئے ۔

مچل مارش کو بھی میر حمزہ نے 41 کے انفرادی سکور آئوٹ کر کے آسٹریلیا کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ، کپتان پیٹ کمنز 9 رنز بنا کر عامر جمال کی گیند پر میر حمزہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ،نیتھن لائن آسٹریلیا کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 8 رنز بنا کر حسن علی کا نشانہ بنے جبکہ جوش ہیزل ووڈ 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔اس طرح آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

پاکستان کی طرف سے عامر جمال نے تین ، شاہین شاہ آفریدی ، میر حمزہ اور حسن علی نے دو ، دو جبکہ سلمان علی آغا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز

پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے ، عبداللہ شفیق اور امام الحق نے 34 رنز کا آغاز فراہم کیا ، امام الحق 10 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر مارنس لابوشین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، اس موقع پر عبداللہ شفیق اور کپتان شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 90 رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کا اسکور 124 تک پہنچا دیا۔

عبداللہ شفیق دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 62 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا نشانہ بن گئے ، پیٹ کمنز نے اپنے اگلے اوور میں بابر اعظم کو ایک کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کر کے پاکستانی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔

کپتان شان مسعود بھی 54 رنز بنانے کے بعد نیتھن لائن کی گیند پر مچل مارش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے ، سعود شکیل کو 9 کے انفرادی اسکور پر جوش ہیزل ووڈ نے کلین بولڈ کر دیا ، 170 کے مجموعی اسکور پر پاکستان چھٹی وکٹ گر گئی جب سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر ایلیکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، کھیل ختم ہوا تو محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے ، پیٹ کمنز نے تین ، نیتھن لائن نے دو اور جوش ہیزل ووڈ نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

Share With:
Rate This Article