Homeپاکستانچھ ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت

چھ ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت

Important developments on the six-judge letter issue

چھ ججز خط کے معاملے پر اہم پیش رفت

اسلام آباد:(سنو نیوز) چھ جج خط کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کردی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ بھی بطور تجویز شامل ہیں۔ تجویز کردہ ججز کوڈ آف کنڈکٹ ڈرافٹ چھ سے سات صفحات پر مشتمل ہے۔

تجویز دی گئی ہے کہ کسی قسم کی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل ہونا چاہیے۔ سول جج ، سیشن جج ، ہائی کورٹ جج کسی قسم کی مداخلت رپورٹ کا پابند ہو۔ مداخلت سے متعلق سات روز میں رپورٹ کرنا لازم ہو۔ سات روز میں مداخلت رپورٹ نہ کرنے والا جج مس کنڈکٹ کا مرتکب ٹھہرے ۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سول جج ، سیشن جج اور سیشن جج ہائیکورٹ کے انسپکشن جج کو مداخلت سے آگاہ کرے۔ انسپکشن جج چیف جسٹس ہائیکورٹ کے نوٹس میں مداخلت کا معاملہ لائے ۔

ہائیکورٹ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کو ایڈمنسٹریٹو سائیڈ پر دیکھنے یا جوڈیشل سائیڈ پر دیکھنے کا حتمی فیصلہ کرے ۔ ایڈمنسٹریٹو کمیٹی معاملے کی سنگینی کے پیش نظر فل کورٹ میں بھی بھیج سکے ۔ حتمی طور پر ہائیکورٹ ادارہ جاتی اتفاق کے ساتھ توہین عدالت کا اپنا اختیار استعمال کر سکے۔

Share With:
Rate This Article