Homeانٹرٹینمنٹزارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی: (ویب ڈیسک )انڈسٹری کی خوبصورت جوڑی زارا نور اور اسد صدیقی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ،مبارکباد کاسلسلہ جاری۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹاگرام پر اپنی اکائونٹ سے خوشخبری سناتے ہوئےاداکارہ نے لکھا کہ وہ اور اسد اللہ کی حمد کے ساتھ اماں اور ابا بننے کا اعلان کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ نومولود بیٹی کا نام نورجہاں رکھا ہے ،اس موقع پر انہوں نے مداحوں سے بیٹی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر اب تک شیئر نہیں کی ہے،اداکارہ کی طرف سے پوسٹ کے بعد مداحوں کی طرف سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے پیغامات لکھے جارہے ہیں۔

زارا اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی، زارا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا لیکن کچھ پیچیدگیوں کے سبب ان کا بیٹا انتقال کر گیا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2023 میں زارا نور عباس نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ثناء جاوید کی سالگرہ،شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

Share With:
Rate This Article