Homeانٹرٹینمنٹشوبز شخصیاتثناء جاوید کی سالگرہ،شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

ثناء جاوید کی سالگرہ،شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

ثناء جاوید کی سالگرہ،شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

ثناء جاوید کی سالگرہ،شعیب ملک کی پوسٹ وائرل

کراچی:(ویب ڈیسک ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید کی سالگرہ کے موقع پرشوہر شعیب ملک کی پوسٹ وائرل۔

تفصیلات کے مطابق 25 مارچ کو اپنی سالگرہ منانے والی اداکارہ ثناء جاوید کو اس موقع پر شوہر شعیب ملک نے انتہائی خوبصورت انداز میں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے اکائونٹ سے تصاویر شیئر کیں جس میں پھولوں کا گلدستہ اور دوسری طرف شادی شدہ جوڑا انتہائی خوشگوارموڈ میں تصاویر لیتا دکھائی دے رہا ہے۔

قومی کرکٹر نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر اپلوڈ ہونے والی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ‘ثنا شعیب ملک کو سالگرہ مبارک ہو’۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ نئی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پردیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ثنا جاوید کی سالگرہ کچھ صارفین نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اکثریت کی جانب سے اس جوڑی کو دوسری شادی پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، ان دونوں اسٹارز کی یہ دوسری شادی ہے۔

شعیب ملک نے پہلی شادی سال 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے کی تھی جبکہ ثنا جاوید نے پہلی شادی سال 2020 میں گلوکار عمیر جیسوال سے کی تھی۔

ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 2018 میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اداکار فیروز خان نے بچوں کے معاملے پر اہلیہ سے صلح کرلی

Share With:
Rate This Article