Homeکاروبارپاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیا ں کروڑوں ڈالر باہر بھیجنے لگیں

پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیا ں کروڑوں ڈالر باہر بھیجنے لگیں

پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیا ں کروڑوں ڈالر باہر بھیجنے لگی

پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیا ں کروڑوں ڈالر باہر بھیجنے لگیں

کراچی:(رپورٹ ،آصف علی خان )پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیا ں کروڑوں ڈالر باہر بھیجنے لگی،رواں مالی سال کے سات ماہ میں پاکستان میں کاروبار کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے 76 کروڑ ڈالر منافع کی صورت میں بیرون ممالک منتقل کئے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے بڑا 17 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کا منافع متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں نے کما کر یو اے ای منتقل کیا، 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرا بڑا منافع برطانوی کمپنیوں نے ٹرانسفر کیا، تیسرے نمبر پر چین کی کمپنیوں نے 7 کروڑ 60 لاکھ ڈالر منافع کمایا،یہ کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں کاروبار کر رہی ہیں جو ہر ماہ منافع کا ایک حصہ اپنے پرنسپل ملک کو بھیجتی ہیں جس میں برانڈز کی رائلٹی بھی شامل ہوتی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق امریکی کمپنیوں نے جولائی سے فروری کے دوران 4 کروڑ 70 لاکھ ڈالر، سوئٹزرلینڈ 3 کروڑ 63 لاکھ، سنگاپور 2 کروڑ ڈالر، نیدرلینڈ 2 کروڑ 86 لاکھ ڈالر، ملائشیا 2 کروڑ ڈالر، کویت ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر، جنوبی کوریا ایک کروڑ 55 لاکھ ڈالر، جاپان 3 کروڑ 8 لاکھ ڈالر، آئرلینڈ 3 کروڑ 58 لاکھ ڈالر، فرانس 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر، بحرین 2 کروڑ 63 لاکھ ڈالر اور جرمن کمپنیوں نے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا منافع منتقل کیا۔

گذشتہ مالی سال کے سات ماہ سے موازنہ کیا جائے تو غیر ملکی کمپنیوں کے بیرون ممالک منافع منتقل کرنے چار گنا اضافہ ہوا ہے،، مالی سال 2023 میں غیر ملکی کمپنیوں نے 22 کروڑ 54 لاکھ ڈالر منافع منتقل کیا تھا،،کس شعبے نے سب سے زیادہ منافع کمایا؟سب سے بڑا منافع پیٹرولیم ریفائننگ سیکٹر نے کمایا،، اس سیکٹر میں کام کرنے والی کثیرالقومی کمپنیوں نے 12 کروڑ 64 لاکھ ڈالر منافع کمایا۔

دوسرے نمبر پر بجلی پیدا کرنے والا شعبہ رہا،،پاور سیکٹر میں کام کرنے والی کمپنیوں نے 10 کروڑ 91 لاکھ ڈالر منافع کما کر بیرون ممالک منتقل کیا،، تیسرے نمبر پر فنانشیل بزنس کا شعبہ رہا،، بینکنگ اور دیگر مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں نے 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر منافع کما کر بیرون ممالک بھیجا،، اس شعبے میں پاکستان میں کام کرنے والے غیر ملکی بینک بھی شامل ہیں۔

فوڈ بزنس کا شعبہ بھی منافع بخش رہا، سات ماہ میں فوڈ بزنس کی کمپنیوں نے 9 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کمائے،، ٹرانسپورٹ سیکٹر نے 6 کروڑ 84 لاکھ ڈالر، ٹریڈ سیکٹر نے 4 کروڑ 45 لاکھ ڈالر، کیمیکلز سیکٹر نے 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر، کاریں اور کمرشل گاڑیاں تیار کرنے والے آٹوموبیل سیکٹر نے 3 کروڑ 13 لاکھ ڈالر، معدنیات کے شعبے نے 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، سگریٹ تیار کرنے والی کمپنیوں نے 2 کروڑ ڈالر کما کر بیرون ممالک منتقل کئے۔

ماہانہ بنیادوں پر منافع صرف فروری میں کثیرالقومی کمپنیوں نے ساڑھے چھ کروڑ ڈالر کا منافع کمایا، ایک سال پہلے فروری 2023 میں ان کمپنیوں نے 5 کروڑ ڈالر منافع کما کر بیرون ممالک بھیجا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Share With:
Rate This Article