Homeکھیلارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

بوڈاپسٹ :(ویب ڈیسک )ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل مرحلے میں پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ہونے والے جیولن تھرو کے ابتدائی مقابلوں میں ارشد ندیم نے 86.79 میٹر کی تھرو کر کے نہ صرف فائنل میں جگہ بنائی بلکہ سنہ 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ارشد ندیم نے ابتدائی راؤنڈ میں مجموعی طور پر دوسری سب سے طویل تھرو کی،بھارت کے نیرج چوپڑا 88.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سرفہرست رہے۔

ارشد ندیم اس سے قبل پاکستان کے لیے سنہ 2018 میں ایشین گیمز میں کانسی جبکہ 2022 میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں سونے کا تمغہ جیت چُکے ہیں۔

پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والے ارشد ندیم کا تعلق میاں چنوں کے نواحی گاؤں چک نمبر 101-15 ایل سے ہے۔ارشد کے والدپیشے کے اعتبار سے مستری ہیں لیکن اُنھوں نے اپنے بیٹے کو ایتھلیٹ بنانے کے لیے ہر قدم پر حوصلہ افزائی کی۔

ارشد ندیم شادی شدہ ہیں ان کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔ارشد ندیم کا سفر میاں چنوں کے گھاس والے میدان سے شروع ہوا جو اُنھیں انٹرنیشنل مقابلوں میں لے گیا۔

ارشد ندیم کے کوچ فیاض حسین بخاری ہیں جن کا تعلق پاکستان واپڈا سے ہے۔ وہ خود بین الاقوامی ایتھلیٹکس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

فیاض حسین بخاری کے مطابق ارشد ندیم ایک سمجھدار ایتھلیٹ ہیں جو بہت جلدی سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جو کام ایک عام ایتھلیٹ چھ ماہ میں کرتا ہے ارشد وہ کام ایک ماہ میں کر لیتے ہیں۔‘

اُن کے مطابق دو سال قبل ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز سے قبل اُن دونوں نے یہ عہد کر لیا تھا کہ اولمپکس میں وائلڈ کارڈ کے ذریعے نہیں جانا بلکہ کارکردگی کے ذریعے کوالیفائی کریں گے۔

Share With:
Rate This Article