Homeتازہ ترینسی ڈی اے کو 100 سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم

سی ڈی اے کو 100 سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم

سی ڈی اے کو 100 سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد: (سنو نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سی ڈی اے کو 100 سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سی ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے وضاحت طلب کرلی۔

جسٹس بابر ستار نے 25 کار شو رومز مالکان کی درخواست پر سماعت کی۔ 25 پٹیشنرز کی جانب سے کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ ایک کار شو روم کی طرف سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
کاشف علی ملک ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ کار ڈیلرز کا کاروبار اسلام آباد ریئل اسٹیٹ ایجنٹساینڈ موٹر وہیکل ڈیلرز آرڈیننس کے تحت ریگولیٹ ہوتا ہے، سی ڈی اے کا یہ کیس ہی نہیں کہ متعلقہ فورم کی اجازت کے بغیر یہ بزنس کر رہے ہیں، سی ڈی اے نے بغیر نوٹس کار شورومز کو سیل کیا جو قانونی طور پر درست نہیں۔

جسٹس بابر ستار نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 25 کار شو رومز مالکان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سی ڈی اے کو 100 سے زائد گاڑیوں کے شورومز ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

خیال رہے سی ڈی اے نے 100 سے زائد شورومز بغیر نوٹس سیل کیے تھے جس پر شو روم مالکان نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Share With:
Rate This Article