Homeتازہ ترینپنجاب میں نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

پنجاب میں نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

پنجاب میں نمونیہ

پنجاب میں نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا

لاہور:(سنو نیوز) پنجاب میں خطرناک نمونیہ مزید 12 بچوں کی زندگیاں نگل گیا ہے، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیہ سے 1 بچہ جاں بحق ہوا ہے۔

پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ کے 1077 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں ایک روز کے دوران 251 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 220 اموات اور 11 ہزار 597 کیسز سامنے آئے۔

لاہور میں رواں سال نمونیہ سے 48 ہلاکتیں اور 1 ہزار 821 کیسز رپورٹ ہوئے۔


جنوری کے دوران پنجاب سے 10,520 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور سے ایک روز کے دوران 197 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں، جنوری کے دوران پنجاب سے 10,520 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور سے ایک روز کے دوران 197 بچے نمونیہ کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔

جنوری کے دوران لاہور سے1570 کیسز رپورٹ سامنے آئے ہیں، والدین اپنے بچوں کو سردی سے بچائیں، حفاظتی ٹیکوں کا کورس لازمی مکمل کروایا جائے۔

محکمہ صحت کے مطابق گذشتہ روز نمونیا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 ماہ سے 12 سال تک ہیں، پنجاب میں 24 گھنٹے کے دوران نمونیا کے 491 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 230 بچوں میں نمونیا کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں

بچوں میں نمونیا کی علامات کیا ہوتی ہیں؟


محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ رواں سال نمونیا سے پنجاب میں جاں بحق بچوں کی تعداد 194 ہو گئی ہے، لاہور میں نمونیا سے رواں سال 45 بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں، رواں سال نمونیا کے کیسز کی تعداد 9 ہزار 321 ہو گئی، رواں سال 1 ہزار 546 نمونیا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

دوسری جانب پشاور میں 3 ماہ کے دوران نمونیا کیسز میں 47 فیصد اضافہ ہوا ہے، 5 سال سے کم عمر ہزاروں بچے متاثر ہوئے ہیں، محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے 2023 کی آخری سہ ماہی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

گذشتہ سال اکتوبر میں کے پی میں نمونیا کے 6 ہزار 219 کیسز رپورٹ ہوئے، دسمبر میں نمونیا سے متاثر 5 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد 11 ہزار 551 تک پہنچ گئی، گذشتہ تین ماہ میں سب سے زیادہ مردان میں 8 ہزار 68 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے۔

Share With:
Rate This Article