Homeپاکستانپاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک بن گیا

پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک بن گیا

بلوچستان کے خوبصورت علاقے کا منظر/ فائل فوٹو

پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ملک بن گیا

اسلام آباد: (سنو نیوز) دنیا کی پانچویں بڑی آبادی اور چار اعشاریہ آٹھ ٹریلین پاؤنڈ کی معدنی دولت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے موزوں ترین ملک بن گیا۔ عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کرلیا۔

برطانوی بزنس اخبار نے خصوصی اشاعت میں کئی اہم پہلووں کا تذکرہ کیا اور پاکستان کے اسٹریٹجک محل وقوع کو بھی اہم قرار دے دیا۔ معروف برطانوی بزنس اخبار “سٹی اے ایم نے اپنی خصوصی ا شاعت میں لکھا کہ پاکستان کا دنیا کی پانچویں بڑی آبادی ہونا اور 4.8 ٹریلین پاؤنڈ مالیت کی معدنی دولت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تیزی سے اپنی جانب راغب کر رہی ہے۔

ریکوڈک کے مقام پر سونے اور تانبے کے وسیع ذخائر سعودی عرب اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کی سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین پراجیکٹس ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار کارپوریٹ فارمنگ انٹرپرائزز کے 100 فیصد مالک بن سکتے ہیں۔

برطانوی روزنامے نے کہا کہ خصوصی سرمایہ کاری کونسل نے آئندہ پانچ سالوں میں 48 بلین پاؤنڈ کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہدف مقرر کیا ہے۔ پاکستان کے وافر معدنی وسائل میں کوئلہ، نمک، لیتھیئم، نکل، یاقوت، کرومائیٹ اور زمرد شامل ہیں۔ پاکستان کا اسٹریٹجک محل وقوع بین الاقوامی گیس کوریڈور کے لیے بھی مثالی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان میں کویتی سرمایہ کاری کی منظوری

یاد رہے اس سے قبل نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان میں کویت کی جانب سے سات منصوبوں میں دس ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے مابین سرمایہ کاری کیلئے 7 مفاہمتی یادداشتوں کی منظوری دی جن پر وزیر اعظم کے دورہ کویت کے دوران دستخط کئے جائیں گے،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجہ میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے ان7 منصوبوں پر 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کے نتیجے میں کویت پاکستان میں مختلف شعبوں کے 7 منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کرے گا۔ان منصوبوں میں آبی ذخائر کی توسیع، کان کنی کی سہولیات، ساحلی علاقوں کیلئے تمر کے جنگلات کی حفاظت اور توسیع، آئی ٹی کے شعبے اور تحفظ خوراک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے منصوبے شامل ہیں۔وزیرِاعظم اور وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری کونسل اور متعلقہ وزارتوں کی اس حوالے سے کوششوں کی تعریف کی۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی سطح پر دستخط ہونے والی ان مفاہمتی یادداشتوں میں صوبوں کے ساتھ تعاون یقینی بنایا جائے تاکہ ان منصوبوں کی تکمیل جلد اور شفاف طریقے سے ہو سکے۔

Share With:
Rate This Article