Homeپاکستانٹی20 رینکنگ: قومی کپتان بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

ٹی20 رینکنگ: قومی کپتان بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

ٹی20 رینکنگ: قومی کپتان بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی

دبئی: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق قومی کپتان بابراعظم سے تیسری پوزیشن بھی چھن گئی۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار رکھا ہوا ہے۔

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بدستور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ کیوی بلے باز ڈیون کانوے نے بابراعظم سے تیسری پوزیشن چھین لی ہے۔

انگلش ٹیم کو ٹی 20 یں عالمی چیمپیئن بنوانے والے کپتان جوز بٹلر کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے وہ 11 ویں نمبر آگئے ہیں۔

اسی طرح باؤلرز کی رینکنگ میں قومی ٹیم کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ 10 میں شامل نہیں، سری لنکا کے ونندو ہسارنگا کا پہلا، افغان سپنر راشد خان دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

قومی فاسٹ باؤلر حارث رؤف، شاہین آفریدی اور شاداب کی رینکنگ میں ایک ایک درجے بہتری آئی ہے، تینوں بالترتیب 16، 17 اور 18 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

Share With:
Rate This Article