Homeپاکستانسیاستاستحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن میں ناکام

استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن میں ناکام

istehkam pakistan party

استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن میں ناکام

اسلام آباد: (رپورٹ، عمران بھٹی) جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن میں ناکام، الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کی درخواست پر اعتراضات عائد ، استحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن درخواست اعتراض کے ساتھ واپس کردی۔

تفصیل کے مطابق جہانگیر ترین کی استحکام پاکستان پارٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں رجسٹریشن میں ناکام ہو گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی رجسٹریشن کی درخواست پر اعتراضات عائد کر دیے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نےاستحکام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن درخواست اعتراض کیساتھ واپس کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی نااہلی بھی پارٹی رجسٹریشن میں رکاوٹ بنی۔ رجسٹریشن درخواست میں جہانگیر ترین کو پارٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔ استحکام پاکستان پارٹی میں انٹرا پارٹی الیکشن کے بغیر ہی عہدیداران کا اعلان کرنے کا اعتراض عائد کیا گیا۔

سنو نیوز ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی نے رجسٹریشن درخواست میں پارٹی اور بینک اکاؤنٹ نمبر بھی درج نہیں کیا۔ پارٹی رجسٹریشن پر اعتراضات کو الیکشن کمیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ الیکشن کمیشن کے تمام اعتراض دور کریں گے۔

Share With:
Rate This Article