Homeانٹرٹینمنٹپاکستانی اور بھارتی سپراسٹارز کتنے پڑھے لکھے؟

پاکستانی اور بھارتی سپراسٹارز کتنے پڑھے لکھے؟

پاکستانی اور بھارتی سپراسٹارز کتنے پڑھے لکھے؟

پاکستانی اور بھارتی سپراسٹارز کتنے پڑھے لکھے؟

لاہور:(ویب ڈیسک )فلموں اور ڈراموں میں جاندار اداکاری کرکے د ل جیتنے والے اداکاروں کے فن پر ہر کوئی بات کرتا ہے اور انہیں ایک دوسرے سے بہتر قرار دیتا ہے لیکن بہت سے لوگوں کو یہ نہیں پتہ ہوتا کہ ان کا پسندیدہ اداکارپڑھائی میں کتنا اچھا تھا اوراس نے اپنی زندگی میں کہاں تک تعلیم حاصل کی؟

رنبیر کپور:

لاکھوں دلوں کی دھڑکن سمجھے جانے والے رنبیر کپور فلمی دنیا کا بہت بڑا نام سمجھے جاتے ہیں،حال ہی میں انہو ں نے اپنی فلم اینیمل سے تہلکہ مچادیا تھا،بھارتی اداکار نےاپنی پڑھائی سے متعلق ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جب انھوں نے تھرڈ ڈویژن میں میٹرک پاس کیا اور اپنے والدین کو بتایا تو خوشی سے ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے کیوں کہ وہ اپنے خاندان کے پہلے میٹرک پاس لڑکے تھے۔

شہریار منور:

پاکستانی اداکار شہریار منور اپنی وجاہت اور بیانات کی وجہ سے تو شہرت رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ تعلیمی اعتبار سے بھی وہ کافی باصلاحیت ہیں۔ شہریار نے آئی بی اے سے گریجویشن کر رکھی ہے۔

عالیہ بھٹ:

رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی بات کریں تو ان کا بھی انڈسٹری میں ممتاز مقام ہے تاہم انہوں نے اداکاری کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے کے لیے اس طرح سے محنت کی کہ اپنی تعلیم کی بھی پرواہ نہ کی جس کے باعث انکی کوالی فکیشن میٹرک سے آگے نہ بڑھ سکی۔

کرشمہ کپور:

کئی دہائیوں تک بالی وڈ پر راج کرنے والی خوبرو حسین اداکارہ کرشمہ کپورکے بارے میں جان کو آپ کو یقین نہیں آئے گا کہ وہ صرف 5 ویں جماعت پاس ہیں۔ انھوں نے اداکاری کی دنیا میں آنے کے لئے اپنی پڑھائی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

کرینہ کپور:

کرشمہ کے نقش قدم پر چلتے ہی کرینہ کپور نے بھی پڑھائی کے مقابلے میں کیرئیر کو اہمیت دی۔ کرینہ نے اگرچہ کالج میں داخلہ تو لیا لیکن انھوں نے بارہویں کا امتحان بھی نہیں دیا۔

عمران عباس:

پاکستان کے ممتاز اداکار عمران عباس جو نوجوانوں کے پسندیدہ اداکار ہیں اور انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے چند سالوں میں اپنے آپ کو منوایا ہے۔ انہوں نے لاہور کالج آف آرٹس سےآرکیٹیکچر کے شعبے میں ڈگری لے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

خاتون مداح نے عاطف اسلم کو گلے لگالیا: ویڈیو وائرل

Share With:
Rate This Article