Homeانٹرٹینمنٹخاتون مداح نے عاطف اسلم کو گلے لگالیا: ویڈیو وائرل

خاتون مداح نے عاطف اسلم کو گلے لگالیا: ویڈیو وائرل

Atif-Aslam-Hug-By-Female-Fan

خاتون مداح نے عاطف اسلم کو گلے لگالیا: ویڈیو وائرل

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم کو کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے گلے لگا لیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی۔

عاطف اسلم پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں بھی جاتے ہیں وہاں اُن کے مداحوں کی بڑی تعداد انہیں گھیر لیتی ہے اور تصاویر لینے کی کوشش کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ثانیہ مرزا سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی دبئی میں ملاقات

گزشتہ ہفتے ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جہاں بنگلادیس میں ایک کنسرٹ کے دوران خاتون مداح نے اسٹیج پر پہنچ کر پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو گلے لگالیا۔

خاتون مداح کی عاطف اسلم کو گلے لگانے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر وائئرل ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عاطف اسلم کو سٹیج پر ایک نوجوان لڑکی گلے لگا لیتی ہے، اس دوران لڑکی عاطف اسلم سے باتیں کرتی ہوئی بھی نظر آتی ہے اور جب سکیورٹی اہلکار خاتون کو عاطف سے الگ کرنے آتے ہیں تو وہ اس پر بھی رضامند نہیں ہوتی۔

ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ خاتون مداح عاطف اسلم کے ہاتھ پر بوسہ بھی کرتی ہے اور اس کے بعد سکیورٹی اہلکار خاتون مداح کو اسٹیج سے نیچے اتار دیتے ہیں۔

کنسرٹ میں پاکستان گلوکار عاطف اسلم نے اپنے سپرہٹ گانے گائے جن میں “تیرے سنگ یارا”، “تیرا ہونے لگا ہوں”، “دل دیاں گلاں” اور ’میں رنگ شربتوں کا‘ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

عاطف اسلم نے مداح کو ان پر پیسے پھینکنے سے روک دیا

امریکا میں کنسرٹ کے دوران بھی عاطف اسلم کے ساتھ ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا تھا جہاں پر مداحوں کی جانب سے اُن پر نوٹ پھینکے گئے تھے جس پر انہوں نے غصے کا اظہار کیا تھا۔

امریکا کنسرٹ واقع کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہوئی تھی، جس میں عاطف اسلم میوزک کنسرٹ روک کر مداحوں کو سمجھاتے ہیں اور غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article