Homeپاکستان80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری

80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری

انتخابات کی پولنگ کے بعد خواتین ووٹ کی گنتی کرتے ہوئے/ فائل فوٹو

80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری

اسلام آباد: (سنو نیوز) الیکشن کمیشن نے 80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرز انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں اور امیدوار کسی ایسی اظہار رائے سے گریز کریں جس سے فوج، عدلیہ، نظریہ پاکستان اور اداروں کی ساکھ خراب ہو، سیاسی جماعتیں یا امیدوار پولنگ مواد یا بیلٹ پیپر پر سرکاری نشان مسخ کرنے پر بدعنوانی کی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت رکھنے والا شخص کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتا، امیدوار انتخابی عمل میں کسی بھی تشدد کو ترغیب دینے یا تشدد سے اجتناب کرے گا، صدر، وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین اور ضلعی ناظمین انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے۔

الیکشن کمیشن جاری کردہ ضابطہ اخلاق میں کہا گیا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر سرکاری خرچے پر تشہیر نہیں کرے گا، انتخابی مہم میں دوسری جماعت کے امیدوار کے پتلوں اور جھنڈے جلانے کی اجازات نہیں ہوگی، انتخابی مہم میں کار ریلی کی اجازات نہیں ہوگی، سیاسی جماعتیں یا مقامی حکومت میں حمایتی کسی بھی ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

ضابطہ اخلاق کے مطابق سیاسی جماعتیں یا امیدوار فرقہ ورانہ ،صنفی، قومیتی، مذہبی اور ذات پر مبنی جذبات سے اجتناب کریں گے، دوسری جماعت کے سربراہاں اور امیدوار کی نجی زندگی پر تنقید سے اجتناب کریں، سیاسی جماعتیں اور امیدوار انتخابی اہلکار اور سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کے پابند ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر پانچ فیصد ٹکٹس خواتین کو دینے کی پابند ہوں گی۔ عوامی مقامات پر انتخابی جلسوں سے قبل ضلعی انتظامیہ سے اجازت لینا بھی لازم ہوگا، کسی بھی شخص کو الیکشن سے دستبردار کرانے کے لئے تحائف، یا رشوت دینے سے گریز کیا جائے اور پولنگ کے دن قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ ہر پولنگ بوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کیا جا سکے گا۔

Share With:
Rate This Article