Homeتازہ ترینآئی سی سی کیجانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

آئی سی سی کیجانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ

آئی سی سی کیجانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

لاہور:(سنو نیوز) آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کی بہترین ٹیم کا اعلان کردیا، فائنل کی شکست خوردہ بھارتی ٹیم کے کپتان سمیت چھ کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں۔

پاکستان ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں جگہ نہ بناسکا، بھارت کے کپتان روہت شرما کے علاوہ ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ارویندا جدیجا،جسپریت بمراہ اور محمد شامی کو ٹورنامنٹ کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فاتح آسٹریلیا کے صرف دو کھلاڑی میکس ویل اور ایڈم زیمپا جگہ بناسکے،جنوبی افریقہ کے بھی دو کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک اور جیرالڈکوٹنری منتخب کیا گیا ہے،نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور سری لنکا کے دلشان مدوشنکا ٹیم میں شامل ہے تاہم ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بناسکا۔

آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔


خیال رہے کہ گذشتہ روز آسٹریلیا نے دنیائے کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجایا تھا، آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی تھی، ٹریوس ہیڈ نے ناقابل شکست 137 رنز بنائے تھے۔

آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف 43 اوور میں حاصل کیا۔ ٹریوس ہیڈ 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 137 رنز بنا کر نمایاں رہے جس کی بدولت آسٹریلوی ٹیم چھٹی بار ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اوپننگ کی، ڈیوڈ وارنر نے پہلی گیند پر جسپریت بمراہ کو چوکا لگایا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 2 چوکے لگا کر سکور پہلے اوور میں 15 رنز پر پہنچا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ تماشائی کی گراؤنڈ میں انٹری

تاہم اگلے اوور میں محمد شامی نے 1 پہلی گیند پر خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز کیچ آئوٹ کردیا۔ سٹیو اسمتھ کے آئوٹ ہونے پر آسٹریلوی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی تاہم اس موقع پر ٹریوس ہیڈ اور لبوسچانے نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم پریشر میں آگئی۔

موجودہ ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا، فائنل جیتنے والی ٹیم کے لیے 40 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کا اعلان کیا گیا تھا جب کہ فائنل ہارنے والی ٹیم کو 20 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

Share With:
Rate This Article