Homeتازہ ترین’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ تماشائی کی گراؤنڈ میں انٹری

’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ تماشائی کی گراؤنڈ میں انٹری

فلسطینی مداح

’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ تماشائی کی گراؤنڈ میں انٹری

احمد آباد:(سنو نیوز) ورلڈ کپ فائنل انڈیا اور آسٹریلیا کے مابین  میچ کے دوران فلسطین کی حمایت میں مداح گراؤنڈ میں داخل ہوگیا، انتظامیہ کو میچ روکنا پڑ گیا۔

فائنل میچ کے دوران ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جب ایک مداح سکیورٹی حصار کو توڑتے ہوئے میدان میں آ گیا اور اس نے بیٹنگ کے لئے کریز پر موجود ویرات کو ہلی کو گلے لگا لیا۔

شائقین گراؤنڈ میں

گراؤنڈ میں آنے والے مداح نے فلسطینی جھنڈے کی مشابہت والا ماسک اور شرٹ پہن رکھی تھی جس پر ’’ سٹاب بومبنگ فلسطین ‘‘ اور ’’ فری فلسطین ‘‘ لکھا ہوا تھا، بعدازاں سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے مداح کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دنیائے کرکٹ کی حکمرانی کا تاج اپنے سر سجالیا،بھارت کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی،ٹریوس ہیڈ  ناقابل شکست 137رنز بناکر نمایاں رہے۔آسٹریلیا نے 241 رنز کا ہدف 43 اوور میں حاصل کیا۔ٹریوس ہیڈ 15 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 137 رنز بناکر نمایاں رہے جس کی بدولت آسٹریلوی ٹیم چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی۔

ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اوپننگ کی،ڈیوڈ وارنر نے پہلی گیند پرجسپریت بمراہ کو چوکا لگایا جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 2 چوکے لگاکر اسکور پہلے اوور میں 15 رنز پر پہنچادیا۔ تاہم اگلے اوور میں محمد شامی نے 1 پہلی گیند پر خوف کی علامت سمجھے جانے والے ڈیوڈ وارنر کو 7 رنز کیچ آئوٹ کردیا۔اسٹیو اسمتھ کے آئوٹ ہونے پر آسٹریلوی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آئی تاہم اس موقع پر ٹریوس ہیڈ اور لبوسچانے نے شاندار پارٹنرشپ قائم کی اور ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس کی بدولت بھارتی ٹیم پریشر میں آگئی۔

ٹریوس ہیڈ نےگرائونڈ کے چاروں طرف بائونڈریاں لگائی جبکہ لبوشان نے ان کا بھرپور طریقے سے ساتھ دیا۔دونوں بیٹرز نے سو سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی ۔بھارتی گیند باز ابتدائی تین وکٹیں حاصل لینے میں کامیاب ہوئے جس کے بعد وہ آسٹریلوی بیٹرز کے ہاتھوں پٹائی کرواتے رہے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ ن 2 جبکہ محمد سراج اور محمد سراج نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ورلڈ کپ فائنل شروع ہونے سے پہلے احمد آباد اسٹیڈیم میں ایک شاندار ایئر شو ہوا۔ آسٹریلوی ٹیم نے ٹاس جیت کر بائولنگ کا انتخاب کیا، بھارتی کپتان روہت شرما اپنے ساتھی اوپنر شبمن گل کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے میدان میں آئے۔بھارتی کپتان روہت شرما جارحانہ موڈ میں نظر آئے۔ انہوں نے جوش ہیزل ووڈ کے پہلے اوور میں دو چوکے اور دوسرے اوور میں ایک چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ چار اوور کے بعد ہندوستان کا اسکور 30 ​​رنز تھا۔

شبمن گل زیادہ دیر نہیں چل پائے۔ مچل اسٹارک نے انہیں پانچویں اوور میں ایڈم زمپا کے ہاتھوں کیچ کرایا، شبمن گل نے سات گیندوں پر چار رنز بنائے۔ بھارت کو پہلا جھٹکا 30 رنز کے سکور پر لگا۔کپتان روہت شرما کو سپورٹ کرنے آئے ویرات کوہلی زبردست فارم میں نظر آئے۔

ہندوستانی اننگز کے ساتویں اوور میں انہوں نے اسٹارک کی گیندوں پر لگاتار تین چوکے لگائے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے 6.3 اوور میں 50 رنز مکمل کر لیے۔روہت شرما اور ویرات کوہلی کی جوڑی اچھی جوڑی بنتی دکھائی دے رہی تھی۔ اس کے بعد 10ویں اوور میں روہت شرما گلین میکسویل کی گیند پر اونچا شاٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

روہت شرما نے 31 گیندوں میں 47 رنز بنائے۔ روہت شرما نے چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔ انہوں نے ویرات کوہلی کے ساتھ 32 گیندوں میں 46 رنز جوڑے۔ ہندوستان کو دوسرا جھٹکا 9.4 اوور میں لگا۔ سکور 76 رنز تھا۔ 10 اوورز کے بعد ہندوستان کا اسکور دو وکٹوں پر 80 رنز تھا۔چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے شریاس آئر ناکام رہے۔

وہ 11ویں اوور میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے تین گیندوں میں ایک چوکے کی مدد سے چار رنز بنائے۔ بھارت کو تیسرا جھٹکا 81 رنز کے سکور پر لگا۔تین وکٹیں گرنے کے بعد ہندوستان کی اسکورنگ کی رفتار کم ہوگئی۔ ایک رکاوٹ اس وقت آئی جب ‘فری فلسطین’ ٹی شرٹ پہنے ایک تماشائی نے حفاظتی انتظامات کی خلاف ورزی کی۔سیکیورٹی ٹیم نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے دوران میدان میں داخل ہونے والے تماشائیوں کو باہر نکالا۔

Share With:
Rate This Article