Homeپاکستانعدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں: اسحاق ڈار

عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، اس میں کوئی عجوبہ نہیں ہے

عدالتیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں: اسحاق ڈار

لاہور: (سنو نیوز) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، اس میں کوئی عجوبہ نہیں ہے۔

سینیٹر و مسلم لگ ن کے رہنما اسحاق ڈار نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اسلام آباد میں تھوڑی دیر تک قیام کرینگے۔

صحافی کے سوال نواز شریف اسلام آباد ائیرپورٹ اتریں گے یا نور خان ایئر بیس پر جواب دیتے ہوئے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر جگہ کا نہیں بتا سکتا، نواز شریف اسلام آباد ائیرپورٹ سے لاہور جائیں گے۔

صحافی نے لیگی رہنما سے سوال کیا کہ عدالتیں جو فیصلے دے رہی ہیں اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ عدالتیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دے رہی ہیں، اس میں کوئی عجوبہ نہیں ہے۔

نواز شریف کی دبئی میں اعلیٰ شخصیت سے ملاقات

دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن روانگی سے قبل دبئی میں حکومت کے ایک اعلی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو آدھا گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

نواز شریف سے آج پارٹی کے مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔ سابق وزیراعظم کل چار سال کے بعد اپنے وطن کی سرزمین پر اتریں گے۔ نواز شریف، مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔ قائد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ پاکستان جانے والے لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد دبئی پہنچ گئی۔

ادھر سول ایوی ایشن نے نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے خصوصی چارٹر فلائٹ کا شیڈول جاری کر دیا۔ غیر ملکی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ایف زیڈ 4525 پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 9 بجے دبئی سے اڑان بھرے گی۔

نواز شریف کا طیارہ دوپہر ساڑھے بارہ بجے اسلام آباد ایئر پورٹ ‏پر لینڈ کرے گا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نواز شریف کے چارٹر طیارے کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ نواز شریف کی خصوصی پرواز کل سہ پہر اڑھائی بجے اسلام آباد سے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔

نواز شریف کی پاکستان کیلئے پرواز امید پاکستان کے حوالے سے مزید تفصیلات سنو نیوز کو موصول ہوگئیں۔ نواز شریف کے ساتھ پرواز میں 28 صحافی اور تقریبا ڈیڈھ سو لیگی کارکن جائیں گے۔ امید پاکستان میں سوار صحافی نواز شریف کی مصروفیات کی لمحہ لمحہ کی رپورٹ کریں گے۔

امید پاکستان نامی پرواز میں 170 افراد کی گنجائش ہے۔ نواز شریف کی پاکستان کیلئے پرواز لاہور کیلئے 9 بجے صبح روانہ ہوگی۔ امید پاکستان میں جانے والے لیگی کارکنوں کو بروقت ائرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔
نواز شریف کی پرواز دبئی کے مقامی وقت کے مطابق ٹرمنل ٹو سے نو بجے روانہ ہوگی۔ نواز شریف کی پرواز FZ 4525 دبئی سے لاہور کیلئے بک ہے۔

Share With:
Rate This Article