Homeپاکستانعمران ریاض خان کی بازیابی بارے بڑی خبر

عمران ریاض خان کی بازیابی بارے بڑی خبر

عمران ریاض خان کی بازیابی بارے بڑی خبر

عمران ریاض خان کی بازیابی بارے بڑی خبر

لاہور: (سنو نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے لاپتہ اینکر عمران ریاض خان کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو آخری موقع دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اگلی پیشی پر عدالت کے روبرو پیش نہ کیا گیا تو ہم خود کوئی فیصلہ کریں گے۔

تفصیل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض کی گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔ پنجاب کے انسپکٹر جنرل( آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور عدالت عالیہ کے روبرو پیش ہوئے اور اپیل کی کہ ان کو ایک اور مہلت دی جائے۔

اس پر عدالت عالیہ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے آئی جی پنجاب پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار کہا کہ میں صبر کیساتھ گذشتہ 5 مہینوں سے آپ کی باتیں سن رہا ہوں۔ لیکن اب میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

چیف جسٹس امیر بھٹی نے عمران ریاض خان کے والد جو اس کیس کے درخواست گزار ہیں کے وکیل میاں علی اشفاق سے پوچھا کہ اگر آپ رضامند ی ظاہر کریں تو میں آئی جی پنجاب کو مہلت دے دیتا ہوں۔ اس پر انہوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو مہلت دینے پر رضامندی ظاہر کی تو لاہور ہائیکورٹ نے آخری مہلت دیدی۔

خیال رہے کہ 9 مئی 2023ء کو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو حراست میں لیے جانے کے بعد جرنسلٹ عمران ریاض خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔ان کو آخری مرتبہ کینٹ تھانے اور بعد اس کے بعد سیالکوٹ جیل لے جایا گیا تھا۔ پندرہ مئی کو عدالت کو بتایا گیا تھا کہ ان کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا، لیکن ابھی تک ان کا کچھ پتا نہیں چل سکا ہے کہ وہ کہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران ریاض خان کی گمشدگی، آئی جی پنجاب نے اہم خبر دیدی

اس سے قبل 13 ستمبر کو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انکشاف کیا تھا کہ لاپتہ صحافی عمران ریاض خان کے حوالے سے آئندہ دس سے پندرہ روز میں اچھی نیوز دیں گے۔ اس بات کی یقین دہانی انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران دی۔ انہوں نے کہا تھا کہ تفتیش کی سمت درست ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر علی بھٹی نے لاپتہ صحافی عمران ریاض خان کے والد کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ اس وقت بھی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور عمران ریاض کے والد کے وکیل میاں علی اشفاق معزز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر علی بھٹی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے عمران ریاض خان کیس کے حوالے سے استفسار کیا کہ پیشرفت سے عدالت کو آگاہ کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے بتایا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں عمران ریاض خان کے والد اور ان کے لائر سے ملاقاتیں کی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کیس کے حوالے سے اب تک ہونے والی تمام پیشرفت سے متعلق ان کو آگاہ کر دیا گیا ہے،ہم درست سمت میں جا رہے ہیں۔آئندہ دس سے پندرہ روز کے اندر اچھی خبر دیں گے۔

وکیل میاں علی اشفاق نے بھی عدالت سے کہا کہ تفتیش ابھی تک ٹھیک سمت میں جا رہی ہے۔ اس اہم کیس میں کسی بھی لمحے اور کسی بھی وقت پیشرفت ہوسکتی ہے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کر د ی تھی۔

Share With:
Rate This Article