Homeتازہ تریناسٹاک مارکیٹ گرین زون میں داخل

اسٹاک مارکیٹ گرین زون میں داخل

سٹاک مارکیٹ

اسٹاک مارکیٹ گرین زون میں داخل

کراچی :(سنونیوز)طویل مندی کے بعداسٹاک مارکیٹ کا شاندار کم بیک،ہنڈرڈ انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا۔سرمایہ کاروں نے محتاط انداز میں سرمایہ کاری کرکے منافع کمالیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈرڈ انڈیکس میں 107 پوائنٹس کا اضافہ ہونے کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی حد کے قریب پہنچ گیاہے ۔اس موقع پر چھوٹے ٹریڈرز نے بڑی ہمت کر کے مارکیٹ کو کھینچ کر گرین زون میں لے آئے جس کے باعث حصص بازار میں 4 ارب روپے مالیت کے 11 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔اس موقع پر سرمایہ کاروں نے 31 ارب روپے منافع کمایا۔

گزشتہ دنوں چھوٹے سرمایہ کار مارکیٹ میں سرگرم رہے جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس میں 82 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔معاشی حالات سے مطمئن ہونے پر ٹریڈرز نے مارکیٹ میں پیسے لگاکر گیا رہ ارب روپے کا منافع کمایا۔ حصص بازار میں تین ارب 80 کروڑ روپے مالیت کے دس کروڑ شیئرز کی تجارت ہوئی۔

Share With:
Rate This Article