Homeتازہ تریناے این ایف کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

اے این ایف

اے این ایف کی کارروائیاں، 5 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

راولپنڈی: (سنو نیوز) اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ 256 کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

اے این ایف حکام کے مطابق ماڑی پور کراچی میں گودام پر چھاپے کے دوران 187 کلو گرام کیٹامائن برآمد کرلی۔ برآمدہ کیٹامائن بیرون مُلک سمگل کرنے کی غرض سے نمک کے تھیلوں میں چھپائی گئی تھی۔ دورانِ کارروائی کراچی کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

شکار پور روڈ سکھر کے قریب گاڑی میں موجود ملزمان سے 50 کلو چرس برآمد ہوئی۔ بلوچستان اور ڈیرہ بگٹی کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا۔

امین پور روڈ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 8 کلو ہیروئن برآمد ہوئی جو گاڑی کے ہیڈ لائیٹس کے پیچھے بنائے گئے خفیہ خانوں سے برآمد ہوئی۔ دوران کاروائی چارسدہ کے رہائشی 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

زخہ خیل خیبر کے غیر آباد علاقے میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 11 کلو چرس برآمد ہوئی۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article