Homeتازہ ترینپنجاب حکومت کا دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کار ی پہنچانے پر جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کار ی پہنچانے پر جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کافیصلہ

پنجاب حکومت کا دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کار ی پہنچانے پر جج کیخلاف ریفرنس بھیجنے کافیصلہ

لاہور:(سنو نیوز) پنجاب حکومت نے دہشتگردوں کو غیر معمولی سہولت کار ی پہنچانے پر ایک جج کے خلاف آفیشنل ریفرنس بھیجنے کافیصلہ کرلیا۔آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے کے نامزد ملزمان کی غیر قانونی سہولت کاری پر تشویش کا اظہار کیاگیا۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں 9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کے خلاف انونی چارہ جوئی کے حوالے ے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث اصل ملزموں کی نشاندہی کرنے والے افراد کیلئے نقدانعامات کی منظوری دی گئی۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ نامزد ملزموں کی غیر قانونی اورغیر آئینی سہولت کاری کا فیصلہ چیلنج کیا جائے گا،نامزد ملزموں کی سہولت کاری انصاف کے قتل کے مترادف ہے،کمشنر لاہورڈویژن کی سربراہی میں مذاکراتی ٹیم آج زمان پارک جائے گی۔محسن نقوی نے شرپسندوں کے خلاف درج کیسز کی بھرپور پیروی کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ کمشنرز اور آرپی اوز کو پراسیکیوشن کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے روزانہ خود میٹنگ کی ہدایت کر دی۔

اجلاس کے شرکا کو بریفننگ میں بتایا گیا کہ جیوفینسنگ،ہیومین انٹیلی جنس،سوشل میڈیااورنادرا کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور گرفتاریاں یقینی بنائی جارہی ہیں ،ٹاپ لیڈر شپ سے ٹیلی فونک رابطے کے ناقابل تردید ثبوت سامنے آرہے ہیں،لاہور میں ٹاپ لیڈر شپ سے رابطے کی 628کالیں ٹریس ہوچکی ہے۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شرپسندو ں کی جلد ازجلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،آرمی تنصیبات اورعوامی اثاثوں پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں، 9مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے، مذموم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی گئی۔

یاد رہے صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹری قانون، سی سی پی اولاہور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،کمشنر لاہور ڈویژن، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، آئی جی جیل خانہ جات، چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔

Share With:
Rate This Article