Homeپاکستانانٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کا اہم بیان

انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کا اہم بیان

پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے تحقیقات کر رہا ہے/ فائل فوٹو

انٹرنیٹ کی سست روی پر پی ٹی اے کا اہم بیان

اسلام آباد: (سنو نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ملک کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کی سست روی کی شکایات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ تک رسائی کی مجموعی صورت حال نارمل ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر میں اتوار کو فیس بک، یوٹیوب، انسٹاگرام اور ایکس کی سروس کئی گھنٹے متاثر رہی جس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

یاد رہے اتوار کی شام پاکستان میں اچانک سے انٹرنیٹ سروس سست روی کا شکار ہوگئی جس کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو رسائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت یوٹیوب، فیس بک اور ٹک ٹاک سست روی کا شکار ہیں جس کے باعث شہریوں کو اِن پلیٹ فارمز تک رسائی میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔
صرف یہ ہی نہیں ملک بھر میں اتوار کی شب سست روی کے باعث انٹرنیٹ براؤزگ کرنے پر بھی صارفین کو مسائل کا سامنا ہوا جس کے باعث شہری وی پی این سروس کے سہارے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے استعمال پر مجبور ہوئے۔

انٹرنیٹ سروس پر نگاہ رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے بتایا کہ اتوار کے روز پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروسز تعطل کا شکار رہی۔ نیٹ بلاکس کے مطابق ’لائیو میٹرکس میں نظر آرہا ہے کہ پاکستان میں ملکی سطح پر سوشل میڈیا کی سروس متاثر ہے جس میں ایکس (ٹوئٹر)، فیس بک، انسٹاگرام اور یوٹیوب شامل ہیں۔ انٹرنیٹ سروس پی ٹی آئی کے پہلے ورچوئل جلسے سے کچھ دیر قبل متاثر ہوئی۔


اُدھر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پاکستان تحریک اںصاف کے حامی انٹرنیٹ کی سروس ڈاؤن ہونے پر تبصرے کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

احتشام الحق نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’اتنا خوف اور ڈر کبھی نہیں دیکھا، ایک آن لائن جلسے کی وجہ سے پورے ملک کا انٹرنیٹ بند کیا۔ اب لوگ دودھ نہیں پیتے، وہ سب کچھ جانتے ہیں کہ یوٹیوب، ٹوئٹر اور انٹرنیٹ کیوں بند ہے۔‘

حمزہ خان نے اپنی ٹویٹ میں طنزہیہ انداز میں لکھا کہ ’پاکستان میں انٹرنیٹ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عبوری ضمانت کے لیے اس وی پی این کو ڈاؤن لوڈ کریں۔‘

وقار ملک نے ایک تصویر شیئر کی جس میں شارک مچھلی زیر سمندر انٹرنیٹ کی تار کو کاٹ رہی ہوتی ہے۔ اس پر انہوں نے لکھا کہ ’تیزی سے زیر سمندر اںٹرنیٹ کی تار کی طرف بڑھتے دیکھا گیا ہے۔‘

مغیث علی نے تبصرہ کیا کہ ’انٹرنیٹ پر بھی دفعہ 144 لگ گئی۔‘

Share With:
Rate This Article