Homeپاکستانصدر زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

صدر زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Asif Zardari and Donald Bloome

صدر زرداری سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد: (سنونیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی۔

آصف زرداری نے امریکا کے ساتھ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت میں جدید کاروباری آئیڈیاز لانے کی ترغیب دی جانی چاہیے۔

صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ سات دہائیوں پر محیط دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح اپنی معیشت کو درست سمت میں گامزن کرنا اور اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے، اور پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو اس کے منفی اثرات کا سب سے زیادہ شکار ہیں۔ پاکستان آبپاشی کے جدید طریقوں کو اپنا کر اپنے زرعی شعبے کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ تجارت اور سرمایہ کاری، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، زراعت اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ امریکا نے پاکستان کے تعلیمی شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے موسمیاتی لحاظ سے لچکدار اسکولوں کی تعمیر کے لیے سندھ بیسک ایجوکیشن پروگرام مکمل کیا ہے۔ امریکی سفیر نے صدر مملکت کو دوسری مرتبہ عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

Share With:
Rate This Article