Homeکھیلفلسطین کے حق میں نہ بولنے پر باکسر عامر خان کا شدید ردعمل

فلسطین کے حق میں نہ بولنے پر باکسر عامر خان کا شدید ردعمل

پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی فلسطین کے حق میں نہ بولنے والوں پر تنقید

فلسطین کے حق میں نہ بولنے پر باکسر عامر خان کا شدید ردعمل

لاہور: (سنو نیوز) پاکستان نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلسطین کے حق میں نہ بولنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خاموشی شرمناک ہے جو دوسری کو صرف نقصان پہنچا رہی ہے۔

باکسر عامر خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایکس پر متعدد پوسٹیں کرتے ہوئے لکھا کہ پورے کریئر میں میرا مقصد چیمپیئن بننا اور اپنی شہرت اور اثرو رسوخ کے ذریعے دنیا میں مثبت تبدیلی لانا تھا، اپنی رائے ظاہر کرنے اور اظہار خیال کرنے کے لئے کبھی نہیں گھبرایا۔


انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جب یوکرین پر روس نے حملہ کیا تو ذاتی طور پر کرینی مہاجرین کی مدد کے لئے پولینڈ گیا جو جنگ کی وجہ سے بے گھر ہوگئے تھے، بہت سے لوگوں نے ان خوفناک واقعات کے بارے میں بات کی ہے، لیکن جیسا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے، میں نے محسوس کیا کہ میرے بہت سے ساتھی اور دوست خاموش ہیں، کیوں؟ کچھ لوگ کھل کر فلسطین کی حمایت کا اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں۔

صیہونی فوج کی بمباری، فلسطینی شہدا کی تعداد 2600 ہوگئی

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر نے کہا کہ فلسطینیوں کی زندگی اہم ہے، دنیا یاد رکھے گی کہ کس نے ان کے حق میں بات کی اور کس نے نہیں کی اور خدا یاد رکھے گا کہ کون خاموش رہا جب بے گناہ مسلمانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا تھا۔


ایک پوسٹ میں عامر خان لکھا کہ غیر جانبدارانہ بیان دینا کافی نہیں ہے، اس کا کوئی فائدہ نہیں، قبضہ کرنے والوں کو مظلوموں سے الگ رکھیں، یہاں کی اموات کی سیاسی نوعیت کو تسلیم کریں، کیونکہ ہر نقصان سیاست سے جڑا ہے، جو لوگ عرب اور مسلم ثقافت کے عناصر کو اپنے کریئر کو آگے بڑھانے کے لئے استعمال کرتے ہیں، آپ کی خاموشی شرمناک ہے، آپ کی خاموشی ایک ‘ دہشتگردی’ ہے جو دوستوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

عامر خان نے کہا کہ بہت سی بااثر شخصیت اور رول ماڈلز کو اس معاملے میں خاموش دیکھ کر اور اپنی پوسٹس ڈیلیٹ کرتے ہوئے دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے، آپ کو کس کا خوف ہے؟ پاؤنڈز یا ڈالر کا یا دوست کھو جانے کا خوف ہے؟ انہوں نے فلسطینیوں کی مدد کے لئے عطیات دینے کا بھی مطالبہ کیا۔


باکسر عامر خان نے کہا کہ ان کی فاؤنڈیشن ( عامر خان فاؤنڈیشن) فلسطین میں متاثرہ افراد کو خوراک، امداد اور رہائش فراہم کرنے کے لئے ایک مقامی ٹیم کے ساتھ تعاون کر رہی ہے، انہوں نے اپنے مداحوں کو فاؤنڈیشن کی ویب سائٹ کے ذریعے عطیات دے کر ان اقدامات میں حصہ ڈالنے کی درخواست بھی کی۔

Share With:
Rate This Article