Homeتازہ ترینشکر گڑھ کے شہری چوروں کےرحم و کرم پر

شکر گڑھ کے شہری چوروں کےرحم و کرم پر

شکر گڑھ کے شہری چوروں کےرحم و کرم پر

شکر گڑھ کے شہری چوروں کےرحم و کرم پر

شکر گڑھ :(سنونیوز)شکر گڑھ کے شہری چوروں کےرحم و کرم پر ، دو اوور سیز 65 تولے سونا سمیت 10 لاکھ نقدی سے محروم۔

شکر گڑھ میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ،محلہ رینجرز ہیڈکوارٹر سے بیرون ملک مقیم ملک سہیل کے گھر سے چور پچاس تولے سونا لے اڑے جس کی مالیت 1 کروڑ روپے ہے۔

دوسری واردات میں محلہ بجلی گھر سے بیرون ملک پلٹ شہری کرار علی کے گھر سے بھی چور 10 لاکھ نقدی اور 15تولہ سونا مالیت 36لاکھ لوٹ کر فرار ہوگے۔

بڑھتی ہوئی خوف کی فضا سے شہری اور گردونواح کے مضافاتی علاقوں کے مکین شدید پریشان جبکہ پولیس حسب معمول تفتیش میں مصروف ہیں اور محلہ بجلی گھر کی واردات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں:

شاہدرہ میں جواں سالہ لڑکی قتل

Share With:
Rate This Article