Homeتازہ ترینمیٹا کیجانب سے فیس بک میسینجر میں نیا فیچر متعارف

میٹا کیجانب سے فیس بک میسینجر میں نیا فیچر متعارف

فیس بک میسینجر

میٹا کیجانب سے فیس بک میسینجر میں نیا فیچر متعارف

دبئی:(ویب ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’فیس بک‘ نے اپنے میسینجرمیں واٹس ایپ کیطرح ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کردیا۔

اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن فیچر اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ بھیجی گئی چیزوں کو آپ اور وہ شخص پڑھ یا سن سکتا ہے جس سے آپ بات چیت کر رہے ہوں، ایسی چیٹس یا چیزوں اور مواد تک کسی تیسری پارٹی یعنی خود اس کمپنی کو بھی رسائی نہیں ہوتی جس پر آپ رابطہ کر رہے ہوتے ہیں۔

ماضی میں بھی فیس بک میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کو پیش کیا گیا تھا لیکن اس وقت اسے آپشنل رکھا گیا تھا لیکن اب اسے ڈفالٹ بنا دیا گیا ہے یعنی اب از خود میسینجر کی ہر چیٹ محفوظ ہوگی اور اس تک فیس بک کو بھی رسائی نہیں ہوگی۔

اسکے ساتھ ساتھ فیس بک نے میسینجر میں ایڈٹ کا فیچر بھی پیش کردیا جسکے تحت صارفین بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ کر سکیں گے،فیس بک کیجانب سے بلاگ پوسٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسینجر پر اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ فیچر سمیت ایڈٹ کا فیچر پیش کردیا گیا۔

اگرچہ فوری طور پر تمام فیس بک صارفین کو دونوں فیچرز تک رسائی نہیں مل سکی، تاہم کمپنی نے اسے گذشتہ ہفتے 6 دسمبر کو ہی پیش کردیا تھا اور دنیا بھر کے تمام صارفین کو ترتیب وار مذکورہ فیچرز تک رسائی حاصل ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا نے اے آئی سے لیس چشمے تیار کر لیے

ایڈٹ فیچر کے تحت تمام صارفین بھیجے گئے میسیج کو 15 منٹ کے اندر اندر ایڈٹ کر سکیں گے، تاہم 16 منٹ گزر جانے کے بعد بھیجے گئے پیغام کو ایڈٹ نہیں کیا جا سکے گا،ایڈٹ کے لیے صارفین کو بھیجے گئے میسیج پر کلک کرکے اسے سلیکٹ کرنا ہوگا، جس کے بعد وہاں آپشنل بار کھلے گی، جہاں ایڈٹ کا آپشن بھی ہوگا۔

اس وقت تک میسینجر میں ڈیلیٹ سمیت میسیج کو کاپی کرنے جیسے آپشنز آتے ہیں، تاہم جلد ہی اس میں ایڈٹ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا اور پاکستان کے باہر چند ممالک کے صارفین کو میسینجر ایڈٹ کے فیچر تک رسائی دے دی گئی ہے۔

Share With:
Rate This Article