Homeتازہ ترینفیس بک پر لڑکی بن کر باتیں کرنے والا لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا

فیس بک پر لڑکی بن کر باتیں کرنے والا لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا

فیس بک پر لڑکی بن کر باتیں کرنے والا لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا

فیس بک پر لڑکی بن کر باتیں کرنے والا لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا

چکوال: (سنو نیوز) چکوال کے علاقے خانپور تھانہ ڈوہمن میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی، لڑکی کی جعلی فیس بک آئی ڈی بنانے والے نوجوان کے گلے میں پٹہ ڈال کر گلیوں میں گھماتے رہے ۔ ویڈیو وائرل ہونے پر تھانہ مہتم نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیل کے مطابق چکوال تھانہ ڈوہمن کے علاقہ خانپور میں بااثر افراد نے اپنی عدالت لگالی۔ فیک فیس بک آئی ڈی بنانے کے الزام میں نوجوان پر ناصرف تشدد کیا گیا بلکہ اس کا سر بھی مونڈھ ڈالا اور گلے میں پٹہ ڈال کر گلیوں میں گھماتے رہے۔

ملزمان بشیر احمد ولد نذیر احمد، محمد مبشر،محمد مدثر پسران محمد تنویر، فخر اسلام،ظفر عباس پسران امداد حسین، اصغر ولد محمد اشرف، ارسلان ولد ملک امجد،محمد حسنین ولد عبدالجبار سکنائے خانپور نے اپنے دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ شخص کو زبردستی حبس بیجا میں رکھا۔

اس کے سر کے بال اور مونچھیں مونڈ دیں اور گلے میں پٹہ ڈال کر گلیوں میں گھسیٹتے رہے۔ متاثرہ شخص کلیم اللہ نے ملزمان مذکورہ میں سے کسی کیساتھ فیس بک کی جعلی آئی ڈی بنا کر دوستی کر رکھی تھی، جس سے وہ لڑکی بن کراس سے گپ شپ کرتا تھا ۔

کہا جا رہا ہے کہ متاثرہ شخص نے فیس بک آئی ڈی پر لڑکی کی جعلی تصاویر بھی لگا رکھی تھیں،جس کا ملزمان کو رنج تھا،واقعہ کا علم ہوتے ہی تھانہ ڈوہمن کے اے ایس آئی چودھری عاطف حسین مغل نے قانون ہاتھ میں لینے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Share With:
Rate This Article