Homeتازہ ترینآئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان میں کب آئے گی؟

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان میں کب آئے گی؟

T20-Worldcup-Trophy

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی پاکستان میں کب آئے گی؟

لاہور: (سنو نیوز) رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی رواں ماہ پاکستان لائے جانے کی امید ہے، پی سی بی اور آئی سی سی ٹرافی کی پاکستان میں رونمائی پر بات چیت کررہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئے گی، اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) تاریخوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نیوزی لینڈ ٹی20 سیریز: 2 اہم کھلاڑی انجری کا شکار

پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان نیوز لینڈ کے درمیان ہونے والی ٹی 20 سیریز کے ورلڈ کپ ٹرافی کو پاکستان لانے کا خواہشمند ہے، یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو شیڈول ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران نیوزی لینڈ کی ٹیم نامور اور سینئر کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو رات گئے آج پاکستان پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں ٹی20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے حوالے سے حتمی تاریخ آئندہ ہفتے تک طے کرلی جائے گی۔

Share With:
Rate This Article