Homeصحتطویل عمر کے لیے 8 مفید عادات کونسی؟

طویل عمر کے لیے 8 مفید عادات کونسی؟

طویل عمر کے لیے 8 مفید عادات کونسی؟

طویل عمر کے لیے 8 مفید عادات کونسی؟

لاہور:(ویب ڈیسک )اس دنیا میں کوئی ایسا نہیں ہوگا جو طویل عمری کی خواہش نہ رکھتا ہو،طویل عمری مشکل نہیں تاہم اس کے لیے چند مفید عادا ت ہیں جنہیں اپنا کر عمر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

1:صحت مند خوراک

پھلوں، سبزیوں، پروٹین اور صحت مند فیٹس پر مشتمل خوارک غذائیت، اینٹی آکسیڈنٹس اور فائبر فراہم کرتی ہے جس سے مجموعی طور پر صحت اور طویل عمری جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

پکے پکائے کھانے، سوفٹ ڈرنکس اور زیادہ نمک والی چیزیں کھانا بالکل کم کر دیں۔

2:باقاعدگی سے ورزش

باقاعدگی سے ورزش کرنے سے وزن کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے، دل کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، خون کی گردش کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی پیچیدہ بیماریوں کا خطرہ کم کیا جا سکتا ہے۔

ایک ہفتے میں کم از کم 150 منٹ ورزش کریں یا پھر 75 منٹ سخت ورزش کرنے کی عادت کو اپنائیں۔

3:دباؤ کو قابو میں رکھیں

پیچیدہ دباؤ سے جسمانی اور ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے جبکہ طویل عمری پر بھی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ دباؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے یوگا، تنفس اور مراقبے کی مشقیں کریں اور کھلے ماحول میں وقت گزاریں۔

4:مضبوط سماجی تعلق بنائیں

مضبوطی سماجی تعلقات اور کسی کے قریب ہونے کا احساس ذہنی صحت اور طویل عمری کے لیے مفید ہے۔ اپنی فیملی، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں سے باقاعدگی سے ملتے رہیں اور ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوں۔

5:نیند پوری کریں

نیند کا پورا ہونا جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نہایت اہم ہے۔ ہر روز رات کو 7 سے 9 گھنٹے تک سونے سے جسم کو آرام، سکون اور دوبارہ سے طاقت ملتی ہے۔ رات سونے سے پہلے کیفین لینا اور سکرین ٹائم کم کر دیں۔

6:وزن قابو میں رکھیں

موٹاپا کئی پیچیدہ بیماریوں کی بڑی وجہ ہے اور عمر کو کم کرنے والی چیز ہے۔ باقاعدگی سے ورزش کرنے اور صحت مند خوراک کھانے سے وزن کو قابو میں رکھیں۔

7:تمباکو کا استعمال نہ کریں

سگریٹ نوشی دنیا بھر میں ہونے والی اموات کی ایک بڑی وجہ ہے اور اس سے کئی جسمانی بیماریاں ہو سکتی ہے جن میں کینسر، دل کی بیماریاں اور سانس کی بیماریاں شامل ہیں۔

طویل عمری کے لیے سگریٹ نوشی کا استعمال ترک کر دیں۔

8:باقاعدگی سے اپنی سکریننگ کروائیں

باقاعدگی سے اپنی سکریننگ اور چیک اپ کروانے سے صحت کو لاحق عارضوں کی تشخیص جلد ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے علاج بہتر انداز میں ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج کل کے نوجوان تیزی سے بوڑھے ہورہے ہیں،تحقیق

Share With:
Rate This Article