Homeکھیلاگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں:شان مسعود

اگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں:شان مسعود

اگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں:شان مسعود

اگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں:شان مسعود

کینبرا:(سنونیوز)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے، اگر ہم اچھا نہ کرسکے تو پھر دیکھیں گےکہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں گے، بحیثیت ٹیم ہم خود کوکنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے لیے اہم خود کو کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا ہے، ہم بحیثیت ٹیم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کریں گے۔

کپتان قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا کہناتھاکہ 5 روز تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلی تو ٹیسٹ میں اچھا رزلٹ حاصل کرسکتے ہیں،عثمان خواجہ کا پیغام ذاتی ہے اور یہ کرکٹ آسٹریلیا سے متعلق معاملہ ہے، ہم نے اپنا دیکھنا ہےکہ ہمیں کہاں تک اور کیا اجازت ہے۔ رضوان اور سرفراز احمد پاکستان کے ٹاپ کلاس وکٹ کیپربیٹر ہیں، ان کے درمیان فیصلہ کرنا مشکل ہے۔

شان مسعود نے واضح کیا کہ دونوں کو کھلانے کا امکان ہر وقت موجود ہوتا ہے،ہمیں زیادہ ٹیسٹ میچز چاہئیں، جتنے ٹیسٹ میچز ہمیں ملتےہیں وہ کافی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 9 : پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا اعلان ہو گیا

اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، تین میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی کا پہلا میچ 16 دسمبر سے پرتھ کے واکا سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، عامر جمال اور خرم شہزاد کل اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ وکٹ کیپنگ کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے، قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، عامر جمال اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

امکان ہے کہ پہلے میچ میں پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے مقابلے کے لیے چار فاسٹ باؤلر اور ایک سپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔پاکستانی ٹیم کوئی ریگولیر سپنر شامل نہیں کیا گیا ہے، سلمان علی آغا پارٹ ٹائم سپنر کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے بھی پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

پاکستان کے خلاف پہلے میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری، مچل سٹارک ،کپتان پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کھیلوں کے فروغ کیلئے پی ٹی سی ایل اور پشاور زلمی کا اشتراک

Share With:
Rate This Article