Homeتازہ ترینامام الحق کی اہلیہ کیساتھ سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل

امام الحق کی اہلیہ کیساتھ سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل

امام الحق اور ان کی اہلیہ انمول کے آسٹریلیا میں سیر سپاٹے

امام الحق کی اہلیہ کیساتھ سیرسپاٹوں کی تصاویر وائرل

کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں موجود پاکستان کے اوپنر بلے باز امام الحق کی اہلیہ کے ساتھ سیر سپاٹوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔


کرکٹرامام الحق اور ان کی اہلیہ انمول محمود ان دنوں آسٹریلیا میں ہیں جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے گئی ہے۔ اس جوڑے کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین نے خوب پسند کیا تھا، اب تازہ ترین تصاویر بھی بہت وائرل ہو رہی ہیں جس میں امام الحق اپنی اہلیہ کے انمول کے ہمراہ آسٹریلیا کی سیر کر رہے ہیں۔


سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر امام الحق اور اہلیہ نے ایک دوسرے کے ساتھ چند دلکش تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی جس میں جوڑے کو وہاں کے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔


انمول محمود نے ان تصاویرسے قبل بھی امام الحق کے ساتھ شادی کی تقریبات سے چند تصاویر شئیر کی تھیں جس میں دونوں نارنجی رنگ کے ملبوسات میں حسین و خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔ نئے شادی شدہ جوڑے امام الحق اور انمول کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کی زنینت بن گئیں۔


یاد رہے قومی کرکٹ ٹیم اس وقت دورہ آسٹریلیا پر ہے جس کا آغاز 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز سے ہوگا۔


واضح رہے امام الحق اور انمول محمود کی شادی لاہور میں گزشتہ ماہ ہوئی جس میں پاکستان کرکٹرز سمیت کئی معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

Share With:
Rate This Article