Homeانٹرٹینمنٹامریکی اداکار اوجے سمپسن کینسرکےہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے

امریکی اداکار اوجے سمپسن کینسرکےہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے

OJ-Simpson

امریکی اداکار اوجے سمپسن کینسرکےہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے

سان فرانسسكو:(ویب ڈیسک ) امریکی شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار اور مختلف قانونی تنازعات کا شکار رہنے والے امریکی اداکار او جے سمپسن 76 برس کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

امریکی اداکار اوجے سمپسن نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے، امریکی اداکار پر سابقہ بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا اور طویل ترین قانونی اور عدالتی جنگ کے بعد انہیں بے گناہ قرار دے دیا گیا تھا۔

امریکی اداکار اوجے سمپسن پر سابقہ اہلیہ نے گھریلو تشدد اور مار پیٹ کا الزام لگایا تھا جس پر انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا، اوجے سمپسن پیشے کے اعتبار سے ایک پرفیشنل فٹبالر بھی رہے جبکہ بعد میں انہوں نے بطور اداکار تھیٹرز اور فلموں میں اپنے جوہر دکھائے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرن جوہر نے پاکستانی اداکارہ ثروت گیلانی سے کیا پوچھا؟

Share With:
Rate This Article