Homeپاکستانوزیرِاعظم کا فضل الرحمان کو فون، عید کی مبارکباد دی

وزیرِاعظم کا فضل الرحمان کو فون، عید کی مبارکباد دی

وزیراعظم شہباز شریف اور فضل الرحمان/ فائل فوٹو

وزیرِاعظم کا فضل الرحمان کو فون، عید کی مبارکباد دی

لاہور: (سنو نیوز) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے عید الفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

سربراہ جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمان نے بھی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو عید کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں رہنماؤں نے عید کے موقع پر فلسطین اور کشمیر کے عوام پر ظلم و جبر کے خاتمے کیلئے دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِاعظم شہباز شریف کو کویتی ہم منصب کا فون، عید کی مبارکباد

یاد رہے کہ 27 مارچ کو مولانا فضل الرحمان نے نے ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ اور رمضان کے بعد مختلف شہروں میں جلسے کرنے کا اعلان کیا تھا۔

14 فروری مولانا فضل الرحمن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کو رد کردیا تھا، اسلام آباد میں جے یو آئی (ف) کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے بعد سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی (ف) کی نظر میں پارلیمنٹ نے اپنی اہمیت کھودی ہے، لگتا ہے فیصلے ایوان میں نہیں میدان میں ہوں گے، انتخابی دھاندلی میں 2018 کا بھی ریکارڈ توڑ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کمیشن کے شفاف الیکشن کے بیان کو مسترد کرتے ہیں،الیکشن کمیشن اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں یرغمال رہا، اسلام دشمن عالمی قوتوں کے دباؤ پر ہماری جیت کو شکست میں بدلا گیا ہے، ہم اپنے نظریے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، اگر الیکشن شفاف ہوئے ہیں تو 9 مئی کا بیانیہ ختم ہوگیا ہے۔

Share With:
Rate This Article