Homeتازہ ترینطلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

طلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

طلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

طلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

فیصل آباد:(ویب ڈیسک )بیرون ملک تعلیم کےحصول کے نام پر طلبہ سے لاکھوں روپے کا فراڈمیں ملوث گینگ کا کارندہ ڈیجی کوٹ فیصل آباد سے گرفتار۔

ذرائع کے مطابق ملزم نے دھوکا دہی اور فراڈ کے ذریعے شکایت کنندہ سے بائیس لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا۔ملزم شہریوں کو بیرون ملک یونیورسٹیوں میں داخلہ کے نام پہ لاکھوں روپے کا فراڈ کرتا تھا،

ملزم نے بیرون ملک یونیورسٹی میں فیس کی مد میں ڈسکاؤنٹ دلوانے کا جھانسہ دے کر بائیس لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

ایف ائی اے حکام کے مطابق ملزم کریڈٹ کارڈ کے ڈیٹا اکٹھا کرنے والے گروہ کا حصہ ہے۔ جو ساتھیوں کے ساتھ مل کر کریڈٹ کارڈز کے ذریعے یونیورسٹیوں کی فیس ادا کرنے میں ملوث پایا گیا تھا۔

ملزم فراڈ کی رقم اپنے بینک اکاؤنٹس میں وصول کرتا تھا،ایف ائی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا تھا۔

حکام کے مطابق ملزم عادی مجرم ہے اور کئی لوگوں کو لوٹ چکا ہے ،ملزم سے تین اے ٹی ایم کارڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیامزید تفتیش جاری ہے۔

اس سے قبل  لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن تھانہ کی حدود میں ملزمان کی گرفتار کیلئے پولیس اور ایلیٹ فورس کے جوان چھاپہ مارنے آئے تو ملزمان نے دیکھتے ہی پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جب کہ ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت خلیل کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اے ایس آئی عبدالغفور فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہے جو اسپتال میں زیر علاج ہے، دونوں پولیس اہلکاروں کا تعلق پاکپتن سے ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان ریکارڈ یافتہ اور 395 کے اشتہاری تھے، انہوں نے مزید بتایا ہے کہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان سے اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کا معاملہ سر اٹھانے لگا تھا، ٹارگٹ کلرز نے 10 روز میں 3 پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا تھا، پنجاب پولیس نے معاملے کی حساسیت سمجھتے ہوئے فوراً سے ایکشن لیتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا، حملہ آور نے گزشتہ روز ٹکسالی میں پولیس اہلکار کو شہید کیا تھا ، ملزم کو گرفتار کر کے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سفیان خراسانی کے دوسرے بھائی کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے جارہے ہیں ، گرفتار ملزم سے گزشتہ رات پہنے گئے کپڑے اور دستانے بھی برآمدہوگئے، ملزم سفیاں اور اس کا بھائی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔

ٹارگٹ کلر سفیان اور اسکے تین بھائی ایک کالعدم تنظیم کے سرگرم کارکن ہیں،چاروں بھائی لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ کے رہائشی ہیں،۔ٹارگٹ کلر سفیان کو مزید تحقیقات کے لیے سی ٹی ڈی سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں مزید تحقیقات جاری ہے۔

یونیفارم میں لاہور پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے کا معاملہ سنگین ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنے والے ملزمان سیریل کلربن گئے، ٹیکسالی گیٹ کے قریب پولیس کانسٹیبل غلام رسول کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

اندرون شہر کانسٹیبل کو قتل کرنے سے پہلے ملزمان کو سیف سٹی کیمرے کے ذریعے گلبرگ میں دیکھا گیا، پولیس حکام نے بتایا کہ ٹیکسالی گیٹ کے قریب کانسٹیبل کو شہید کرنے والے شوٹر کی تصویر بھی حاصل کرلی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر نے غلام رسول کو تب ٹارگٹ کیا جب وہ پان سگریٹ کی دکان پر کھڑا تھا تو اس وقت شوٹر نے فائرنگ کی۔

گزشتہ 10 دنوں میں لاہور میں ایک سب انسپکٹر سمیت 3 ملازم شہید جبکہ 2 شدید زخمی ہوئے، یاد رہے کہ 28 اپریل کو لاہور کے علاقے مصری شاہ میں سب انسپکٹر کو مسلح ملزمان نے ٹارگٹ کر کے قتل کردیا تھا۔

Share With:
Rate This Article