Homeپاکستانبجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

بجلی کے بلز/ فائل فوٹو

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاور ڈویژن کی طرف سے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر ریلیف دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان پاور ڈویژن نے جاری بیان میں کہا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی ہوگی۔ رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے ایک پیسہ یونٹ سے کم ہو کر 4 روپے 92 پیسے تعین ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منائی جا رہی ہے

ترجمان کا کہنا ہے کہ اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی طرف سے بجلی مزید 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

دوسری جانب لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے تمام ملازمین اور صارفین کو عید الفطرکی مباركباد پیش کی ہے۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے تمام افسران و ملازمین کو ہدایت جاری کیں کہ کمپلینٹ کے نمبروں کو ہر صورت ایکٹو رکھیں اور صارفین کی شکایات کا فوری ازالہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے تینوں روز صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی۔ تمام لائن اسٹاف اپنے اپنے دفاتر میں ہائی الرٹ رہے گا اور ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تمام سب ڈویژنز میں اضافی ٹرانسفارمرز، ٹرالیاں اور مکمل ٹی اینڈ پی موجود ہیں۔

ترجمان لیسکو نے تمام صارفین سے اپیل ہے کہ وہ عید الفطر کے دوران کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنے علاقے کی شکایات دفاتر پر رابطہ کر سکتے ہیں اس کے علاوہ لیسکو کی ہیلپ لائن 118 پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article