Homeتازہ ترینقرآن پاک کی بے حرمتی پر محمد رضوان کا بڑا بیان جاری

قرآن پاک کی بے حرمتی پر محمد رضوان کا بڑا بیان جاری

قرآن پاک کی بے حرمتی پر محمد رضوان کا بڑا بیان جاری

کراچی:(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی تو دور کی بات کوئی ایسا سوچ بھی نہیں سکتا،بحیثیت مسلمان ہم سب مذاہب کا احترام کرتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ مذاہب کے ماننے والوں کے احسا س جڑے ہوتے ہیں لہذا جس طرح ہم دوسروں کے مذاہب کا احترام کرتے ہیں ویسے ہی دوسروں سے اسلام کے احترام کی درخواست کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری کردہ پیغام میں محمد رضوان نے لکھا کہ قرآن پاک اللہ سبحان تعالیٰ کی طرف سے پوری انسانیت کے لیے رہنمائی ہے۔ ہر مسلمان نے قرآن پاک کی آیات کو اپنے دل میں محفوظ کر رکھا ہے اور اس قدر محفوظ چیز کو نقصان پہنچانا صرف اس وقت ہی ممکن ہو سکتا ہے جب اس کا محافظ اسے دل سے نکال دے۔

محمد رضوان نہ صرف کرکٹ کے لیے بلکہ اسلام سے اپنی محبت کے لیے بھی جانے جاتے ہیں ،ان سوشل میڈیا پر بہت سی پوسٹس شیئر ہوتی ہے جس میں انہیں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

حال ہی میں محمد رضوان نے لندن میں سڑک پر نماز ادا کی تھی جس کی ویڈیو او ر تصاویر سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی،محمد رضوان اسلام کے حوالے سے وقتا فوقتا اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے بات کرتے رہتے ہیں۔

Share With:
Rate This Article