Homeپاکستانسیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،6دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،6دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،6دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ،6دہشتگرد جہنم واصل

پشاور:(سنونیوز)سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دو الگ کاروائیاں،دوران کارروائی6 دہشتگرد جہنم واصل کردئیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نےڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ آپریشن کیا، دہشتگردوں کے خلاف انٹیلجنس بیسڈ کارروائی میں پانچ دہشتگرد وں کوجہنم واصل کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کےمابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،فائرنگ کے تبادلہ میں دہشتگرد انعام اللہ جہنم واصل ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد سنگین کارروائیوں میں ملوث تھے۔

دونوں مقامات پر کسی بھی ممکنہ طور پر موجود دہشت گرد کی تلاش اور خاتمہ کے لئے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سنیٹایزیشن آپریشن جاری ہے۔

سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی جے مکمل خاتمہ کے لئے پوری طرح تیار اور پرعزم ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کامیاب آپریشن پر اہل علاقہ نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اور دہشت گردوں کیخلاف جنگ میں اپنے عزم کا اظہار کیا۔

اس سے قبل میجر جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی انتشاری ٹولے سے بات چیت نہیں ہو سکتی، ان کےلئے ایک ہی راستہ ہے، سچے دل سے معافی مانگے، 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینا پڑے گی، ہم نے دیکھا کہ کچھ سیاسی لیڈرز نے چُن چُن کر اہداف دیئے کہ اِدھر حملہ کرو، اُدھر حملہ کرو۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی صرف فوج کا نہیں، پوری پاکستانی عوام کا مقدمہ ہے، کسی بھی ملک میں اُس کی فوج پر حملہ کرایا جائے، شہیدوں کی تضحیک کی جائے، بانی کے گھر کو جلایا جائے، فوج اور عوام میں نفرت پیدا کی جائے، جو اس کے ذمے دار ہیں اگر انہیں کیفر کردار تک نہ پہنچایا جائے تو اس ملک کے نظام انصاف پر سوال کھڑا ہوتا ہے۔

میجر جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو سزا دینا پڑے گی، ہم نے دیکھا کہ کچھ سیاسی لیڈرز نے چُن چُن کر اہداف دیئے کہ اِدھر حملہ کرو، اُدھر حملہ کرو، صرف فوجی تنصیبات پر حملے کرائے گئے، سب نے دیکھا، کیمرے کی آنکھ نے فلمبند بھی کیا، آپ نے یہ بھی دیکھا کہ عوام کس طرح انتشاری ٹولے سے پیچھے ہٹی۔ جب سب سامنے آ گیا تو کہا گیا یہ جھوٹا فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، جھوٹ اور فریب نہیں چل سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف طویل جنگ لڑی، ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین استعمال کر رہے ہیں۔ پاکستان کی اولین ترجیح ملک میں امن و امان کا قیام ہے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی اہلکار اور شہری شہید ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے اس حوالے سے ٹھوس شواہد بھی پیش کیے ہیں، پاکستان نے کئی بار افغان حکومت کو اس کی نشاندہی کی ہے، پاکستان اس وقت بھی دہشت گردی کے خلاف نبردآزما ہے، غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی واپسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا، پاکستان نے افغان مہاجرین کی بڑا عرصہ مہمان نوازی کی ہے۔

نومئی: پاکستانی سیاست کا یوم سیاہ

Share With:
Rate This Article