Homeتازہ ترینمیٹا کا صارفین کیلئے اہم فیچر ختم کرنیکا فیصلہ

میٹا کا صارفین کیلئے اہم فیچر ختم کرنیکا فیصلہ

میٹا

میٹا کا صارفین کیلئے اہم فیچر ختم کرنیکا فیصلہ

نیویارک:(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ کی مالک کمپنی میٹانے فیس بک اور انسٹا گرام کے درمیان میسجنگ فیچر کوصارفین کیلئے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سال 2020 میں میٹا کی جانب سے کراس ایپ میسجنگ فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا مگر اس منصوبے کا اعلان2019 میں کیا گیا تھا۔

اس وقت میٹا کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام، واٹس ایپ اور فیس بک میسنجر کو اکٹھا کر دیا جائے گا تاکہ صارفین کسی ایک پلیٹ فارم سے دیگر ایپس کے صارفین سے بات کر سکیں۔

میٹا نے آغاز انسٹا گرام اور میسنجر میں کراس میسجنگ فیچر کے ذریعے کیا تھا مگر اب اسے ختم کرنیکا فیصلہ کیا ہے، صارفین کو انسٹا گرام ہیلپ سینٹر پیج میں کہا گیا ہے کہ کراس میسجنگ فیچر کو دسمبر2023 کے وسط میں ختم کر دیا جائے گا۔

کمپنی کیجانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ کیوں کیا جا رہا ہے مگر گوگل کی ایک رپورٹ میں کمپنی نے بتایا ہے کہ ایسا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹ ایکٹ کیوجہ سے کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

زمین سے متعلق حیران کر دینے والے انکشافات

خیال رہے کہ ڈی ایم اے کے تحت ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کو ممکن بنانا ہوگا، اس تبدیلی کے بعد کسی بھی میسجنگ ایپ جیسے واٹس ایپ کے صارفین دیگر ایپس جیسے ٹیلی گرام اور سگنل وغیرہ پر بھی دوستوں سے چیٹ کرسکیں گے۔

میٹا کی طرف سے ڈی ایم اے قانون کے تحت واٹس ایپ میں چیٹ انٹرپورٹ ایبلٹی کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، ستمبر میں اس حوالے سے رپورٹ بھی سامنے آئی تھی کہ واٹس ایپ میں تھرڈ پارٹی چیٹ کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، ڈی ایم اے قانون کا اطلاق 6 مارچ 2024 کو ہوگا۔

Share With:
Rate This Article
Tags