Homeتازہ ترینجونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کو چار صفر سے شکست

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کو چار صفر سے شکست

ہاکی ورلڈ کپ

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کی نیوزی لینڈ کو چار صفر سے شکست

کوالالمپور:(سنو نیوز) جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ملائیشیا میں جاری ہے، جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو چار صفر سے ہرا دیا، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ارشد لیاقت نے 3 اور حنان شاہد نے 1 گول کیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان اور نیدرلینڈ کے مابین سنسنی خیز میچ 3-3 گول سے برابررہا تھا۔

پاکستان کیجانب سے پہلا فیلڈ گول 32 ویں منٹ میں کیا، ارشد لیاقت نے دوسرا گول پینلٹی کارنر کے زریعے 36 ویں منٹ میں کیا، محمد سفیان خان نے تیسرا گول 55 ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعے کیا تھا۔


نیدر لینڈ کی جانب سے پہلا گول 21 ویں منٹ میں بورس، دوسرا گول 30 ویں منٹ میں کیسپر نے تیسرا گول 47 ویں منٹ میں اولیور نے سکور کیا تھا۔

اس موقع پر ٹیم کے ہمراہ منیجر لفٹننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر ، ہیڈ کوچ رویلینٹ آلٹمنس ، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی ، انٹرنیشنل محمد علی ، انٹرنیشنل محمد آصف خان، فزیو تھراپسٹ محمد اسلم اور ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی تھی۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہونیوالے ٹورنامنٹ سے قبل وارم اپ میچ ہوئے، وارم اپ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 0-2 سے مات دی تھی، پاکستان کی طرف سے پہلا گول عبدالحنان اور دوسرا گول غضنفر نے سکور کیا تھا۔


خیال رہے کہ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈ کپ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں شروع ہوچکا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اپنی مہم کا آغاز 6 دسمبر 2023 کو نیدرلینڈز کیخلاف کھیلا تھا، ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے اپنا دوسرا میچ آج 7 دسمبر 2023 کو نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلا اور کامیابی حاصل کی جبکہ قومی ٹیم تیسرا اور آخری میچ 9 دسمبر 2023 کو بیلجیئم کے خلاف کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پرائم منسٹر الیون کیخلاف شان مسعود کی ڈبل سنچری

Share With:
Rate This Article