Homeٹیکنالوجیمیٹا ‘ ‘تھریڈز ‘ کو اب تک کتنے لوگ سائن اپ کرچکے ہیں؟

میٹا ‘ ‘تھریڈز ‘ کو اب تک کتنے لوگ سائن اپ کرچکے ہیں؟

میٹا ‘ ‘تھریڈز ‘ کو اب تک کتنے لوگ سائن اپ کرچکے ہیں؟

لاہور: (ویب ڈیسک ) ٹویٹر کے مقابلے میں میٹا کے نیا پلیٹ فارم ‘تھریڈز’ کے لانچ کے چند گھنٹوں کے اندر ہی ایک کروڑ کے قریب لوگوں نے سائن اپ کرلیا۔

مارک ذکر برگ کی بانی کمپنی میٹا نے ‘تھریڈز’ کے نام سے اپنا نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ، جسے ٹوئٹر کی طرز پر ہی ڈیزائن کیا گیا ہے، ‘تھریڈز’ پر بھی صارفین ٹیکسٹ یعنی تحریری پیغامات کے ساتھ ہی لنکس پوسٹ کر سکتے ہیں اور دوسروں کے پیغامات کا جواب دینے کے ساتھ ہی کسی بھی پوسٹ کو شیئر بھی کرسکتے ہیں۔

ٹویٹر کے لئے تھریڈز کواب تک کا سب سے بڑا چیلنج مانا جا رہا ہے، تھریڈز سے پہلے بھی سوشل میڈیا کے ممکنہ حریفوں کا ایک سلسلہ سامنے آتا رہا ہے، تاہم کوئی بھی ابھی تک ٹوئٹر کے قریب بھی نہیں پہنچ سکا۔مگر موجود ہ صورتحال میں رائے کافی منقسم ہے کہ تھریڈز ٹوئٹر کو پیچھے چھوڑدے گا یا نہیں ۔اس بارے بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ چونکہ تھریڈز انسٹاگرام کے ساتھ لنک ہے اس لیے وہ اسے تیار شدہ صارف کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور اس سے اس کو کافی فائدہ پہنچے گا۔

میٹا کو ٹویٹر سے مقابلے کے لیے اپنے انسٹاگرام صارفین میں سے صرف ایک چوتھائی کی ہی ضرورت ہے اور اگر ایسا ہو جائے تو تھریڈز کے صارفین کی تعداد ٹویٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔تاہم دوسرے حلقے کا یہ موقف ہے کہ چونکہ ٹوئٹر خبروں پر مبنی نقطہ نظر سے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جبکہ انسٹاگرام ایک بصری پلیٹ فارم ہے اس لیے صورت حال کو تبدیل کرنا اتنا آسان نہیں ہو گا۔

ذکربرگ کی نئی ایپ تھریڈز کی لانچنگ کے جواب میں ایلون مسک نےرد عمل میں ‘تھریڈز’ کو ٹوئٹر کی نقل قراردیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں ہنستے ہوئے چہرے کا ایموجی شیئر کیا اور کہا کہ ”تھریڈز ‘کی ورڈز’ کے استعمال سے صرف کاپی اور پیسٹ کے فیچر کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

Share With:
Rate This Article