Homeپاکستانوزیرخارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے رابطہ

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے رابطہ

Ishaq-Dar-Antony-Blinkin

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے رابطہ

اسلام آباد: (سنو نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے اہم ٹیلیفونک رابطہ، دونوں نے خوشحالی کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی اور تجارت میں بہتری کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ایران اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کرسکتا ہے: امریکا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ ٹوئٹر پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی جانب سے مبارکبادی ٹیلی فون کال تھی جس پر خوشی ہوئی۔

اسحاق ڈار نے مزید بتایا کہ ٹیلی فونک رابطے میں ہماری تجارت، معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں سے متعلق گفتگو ہوئی اور مزید بہتری کیلئے تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کرکام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسحاق ڈار اور انٹونی بلنکن کے ٹیلی فونک رابطے پر بتایا کہ دونوں وزرا خارجہ سے درمیان علاقائی اہمیت کے مختلف امور، غزہ کی صورتحال اور افغانستان میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن:8 دہشت گرد ہلاک

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقین نے تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اظہار اطمینان کیا اور خواتین کی اقتصادی سلامتی اور بااختیار بنانے کیلئے جاری تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی زور دیا گیا۔

Share With:
Rate This Article