Homeپاکستان سپرلیگ 9“نسیم شاہ شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک”

“نسیم شاہ شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک”

"نسیم شاہ شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک"

“نسیم شاہ شاہین آفریدی سے زیادہ خطرناک”

کراچی :(ویب ڈیسک )پاکستان سپرلیگ 9 میں جہاں ایک طرف لاہور قلندرز بری کارکردگی کی وجہ سے ٹیبل میں سب سے نیچے ہے وہیں کپتان شاہین شاہ آفریدی کی بائولنگ پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں اور اب ان کی جگہ نسیم شاہ کو شروع کے اوورز کا خطرناک بائولر کہا جانے لگا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اسپورٹس چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ کوئی شک نہیں شاہین آفریدی شاندار بائولر ہیں، وہ دنیا بھر میں اپنے پہلے اوورز کی وجہ سے پہنچانے جاتے ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ نسیم شاہ ابتدائی اوورز میں زیادہ خطرناک بائولر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ سوئنگ اور لینتھ کے ذریعے بلےباز کو ڈراتے ہیں اور غلطی کروانے کی کوشش کرتے ہیں، نوجوان کرکٹر میں وکٹ لینے کی صلاحیت ہے۔اس موقع پر وسیم اکرم نے بتایا کہ نسیم شاہ نے پشاور زلمی کیخلاف بھی گڈ لینتھ پر بالنگ کروائی جس سے انہیں وکٹیں ملیں۔

گزشتہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں فاسٹ بولر نے 4 اوورز میں محض 26 رنز دیکر ایک وکٹ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 9:اسلام آباد یونائیٹڈنے ہوم گرائونڈ پرپشاور زلمی کو پچھاڑ دیا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔

ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔

اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ہفتے کہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کر دیئے گئے تھے۔

Share With:
Rate This Article