Homeپاکستانسعودی عرب جانے والوں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

سعودی عرب جانے والوں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

سعودی عرب جانے والوں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

سعودی عرب جانے والوں کے لیے پی آئی اے کا بڑا اعلان

کراچی:(ویب ڈیسک) پی آئی اے کا بڑا اعلان ،عمرہ زائرین، سعودی رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کے حامل مسافروں کے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد کمی۔

قومی ائیرلائن کے جاری کردہ کردہ اعلامیہ کے مطابق کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار400 روپے مختص کردیا گیا۔

لاہورسمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کے لیے اکنامی کلاس کا کرایہ1لاکھ 3ہزار 680 روپے مختص کرددیا گیا،قومی ائیرلائن کی جانب سے اکانومی کلاس میں 50 ہزارکمی کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جدہ اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024 تک فائدہ اٹھا سکیں گے،ریاض اور دمام جانے والے مسافر بھی 11اپریل تک فائدہ اٹھا سکیں گے۔

پی آئی اے کی جانب سےعمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی، کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہےگا۔

دوسری جانب  پی آئی اے کی نجکاری کیلئے کوششیں تیز کر دی گئیں، اسٹاک مارکیٹ میں ایئرلائنز کے شیئرز کی قیمت بھی بڑھ گئی۔

قومی ایئر لائن کی مجوزہ نجکاری کے معاملات تیزی سے آگے بڑھنے لگے، پی آئی اے انتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے توثیق کے بعد ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

وزارت ہوا بازی کے اعلیٰ ترین حکام نے بھی سول ایوی ایشن کی آؤٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی پرائیوٹائزیشن پر سر جوڑ لئے ہیں، وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے افسران کو دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں سے فعال روابط قائم کرنے کا ٹاسک بھی دے دیا ہے۔

ادھر اسٹاک مارکیٹ میں بھی قومی ایئر لائنز کے شیئرز سرمایہ کاروں کی پہلی ترجیح بن گئے، 5 ماہ میں پی آئی اے کے شیئرز کے دام 4 روپے سے بڑھ کر 25 روپے 39 پیسے ہوگئے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نجکاری سے پی آئی اے کے مالی معاملات میں بہتری کے امکانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں پی آئی اے کا طیارہ آبادی پرکیوں گرا؟رپورٹ جاری

Share With:
Rate This Article