Homeکاروبارمارکیٹ تجزیہپاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی سطح کو چھوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی سطح کو چھوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی سطح کو چھوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی سطح کو چھوگئی

کراچی:(ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںمیں نمایاں تیزی ریکارڈ، 100 انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 68000پوائنٹس کی سطح کو جاپہنچا۔

مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی دیکھی گئی ، پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں بتدریج اضافے، حکومت کی تیز رفتار سرگرمیوں، غیرملکیوں کی جانب سے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری دلچسپی اور ڈالر کی نسبت روپیہ کی قدر میں بھی مرحلے وار بنیادوں پر اضافے جیسے عوامل سرمایہ مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔

تیزی کے سبب 60 فیصد سے زائد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ ان کی مالیت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوگیا۔انڈیکس میں 510 پوائنٹس کی تیزی ہوئی جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 68266 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اقتصادی محاذ پردرپیش متعدد چیلنجز کے باوجود نئی اقتصادی ٹیم سے وابستہ مثبت توقعات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کی بڑی لہر رونما ہوئی جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 68 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی عبور ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

2024ء کی پہلی سہ ماہی: اسٹاک مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی رہی

Share With:
Rate This Article