Homeپاکستان سپرلیگ 9پی ایس ایل 9:کراچی کنگز کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

پی ایس ایل 9:کراچی کنگز کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

پی ایس ایل 9:کراچی کنگز کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

پی ایس ایل 9:کراچی کنگز کو شکست،ملتان سلطانز پلے آف میں پہنچ گئی

کراچی: (سنونیوز) ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ملتان سلطانز کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

شعیب ملک 38 اور شان مسعود 36 رنز بناکر نمایاں رہے، عرفان خان 23 ، حسن علی 17 اور لیوس ڈوپلوئے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز وینس 7 اور ٹم سیفرٹ ایک رن بنا سکے۔

اس کے علاوہ محمد نواز 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ملتان کی جانب سے اسامہ میر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیوڈ ولی، محمد علی ، کرس جارڈن اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 58 اور ریز ہینڈرکس نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔کراچی کنگز کی جانب سے بلیسنگ مزربانی نے 2 جبکہ حسن علی نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کی ہیں۔کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 7 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی ہے۔کراچی کو 6 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی ملی ہے اور 4 میں اسے شکست ہوئی ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے کیرون پولارڈ نے بھی اس میں شرکت کرکے مداحوں کو ناراض کر د یا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کیلئے کھیلنے والے کیرون پولارڈ خصوصی طور پر اس شادی میں شرکت کیلئےانڈیا پہنچے ہیں۔ تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیم” ممبئی انڈینز” امبانی خاندان کی ملکیت ہے۔ اس ٹیم کیساتھ پولارڈ 2010 ء سے منسلک ہیں۔ ٹیم کے 5 آئی پی ایل ٹائٹل میں انہوں نے ہی کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ وہ امبانی خاندان کے قریب سمجھے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی طبعیت خراب

اس حوالے سے پی ایس ایل فرنچائز کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق کا کہنا ہے کہ کیرون پولارڈ4مارچ سے راولپنڈی میں ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ وہ اتوار کو ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں۔وہ بقیہ گروپ میچ کھیلیں گے لیکناگر کراچی پلے آف میچز کیلئے کوالیفائی کرتی ہے تو پولارڈ ادستیاب نہیں ہوں گے۔

کیرون پولارڈ اب تک پی ایس ایل میںاچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہے ہیں۔ شادی کے موقع پر فوٹوز پوسٹ کرتے ہوئے پولارڈ نے اسے ایک انتہائی نادر اور شاندار موقع قرار دیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور شاہ رخ خان کےہمراہ سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے، جسے دیکھ کر پاکستانی مداح ناراض ہو گئے ہیں۔

مکیش امبانی کےصاحبزادے اننت امبانی کی شادی سے قبل تقریبات کیلئے 10 دن کیلئے جام نگر ہوائی اڈے کو بین الاقوامیایئرپورٹ کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔ اننت کی شادی رادھیکا مرچنٹ کیساتھ ہوگی۔ اس شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے بل گیٹس، مارک زکربرگ، ریحانہ، ایوانکا، کئی ممالک کے وزرائے اعظم اور بالی ووڈ کے کئی معروف اداکارشریک ہو چکے ہیں۔

Share With:
Rate This Article