Homeتازہ ترینسڈنی ٹیسٹ: قومی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ

سڈنی ٹیسٹ: قومی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پاکسانی کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد پویلین جاتے ہوئے

سڈنی ٹیسٹ: قومی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ

سڈنی: (ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی ٹیم نے پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔


تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن اچھا ثابت نہ ہوا اور قومی ٹیم مشکلات کی شکار ہوگئی، ابتدائی اوورز میں ہی، 5 وکٹیں گنوا دیں۔


اوپنر عبداللہ شفیق صرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب نے بھی کوئی جارحانہ اننگز نہ کھیلیں اور صرف دو رنز بنا کر ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔


بعدازاں بابر اعظم اور شان مسعود نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن بابر اعظم بھی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان رہے۔


محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی لیکن وہ 103 گیندوں پر 88 رنز بنا کر پیٹ کیومنز کی گیند پر جوش ہیلزوڈ کو کیچ دے بیٹھے۔ ساجد خان 15 رنز بنا کر پیٹ کیومنز کی گیند پر نتھن لیون کو کیچ دے بیٹھے۔


سلمان علی آغا نے بھی 66 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی اور مچل اسٹارک کی گیند پر ٹریوس ہیڈ کو کیچ دے بیٹھے، جس کے یکے بعد حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔ بعدازاں عامر جمال نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی اور اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔

Share With:
Rate This Article