Homeتازہ ترینپاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز ایک بار پھر ان ایکشن ہوں گے

پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز ایک بار پھر ان ایکشن ہوں گے

پاکستان میں انٹرنیشنل ریسلرز ایک بار پھر ان ایکشن ہوں گے

 بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پانچ انٹر نیشنل ریسلرز 4 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق  انٹرنیشنل ریسلرز مقابلوں کیلئے ایک بار پھر پاکستان آرہے ہیں ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے پانچ انٹر نیشنل ریسلرز 4 اکتوبر کو ملتان پہنچیں گے۔اِن انٹر نیشنل ریسلرز میں ٹنی آئرن، ایڈم  فلیکس، امالے ڈی ، ماریا مے اور بادشاہ خان شامل ہیں۔

 

ان مقابلوں کا اعلان 4 اکتوبر کو ہوگا  جبکہ نومبر سے ان مقابلوں کا باقاعدہ آغاز  ملتان، کراچی اور اسلام آباد میں ہوگا۔جس میں  20 سے زائد ممالک کے نامور ریسلرز حصہ لیں گے۔ پاکستان میں منعقد ہونے والے ریسلنگ کے ان مقابلوں کا مقصد سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی ہے اور  مقابلوں سے حاصل ہونے والی رقم کا خطیر حصہ سیلاب متاثرین کو دیا جائیگا۔

 

یاد  رہے کہ 28 اپریل 2019 کو  پاکستان میں ریمبل ریسلنگ کے انٹرنیشنل مقابلے منعقد ہوئے تھے، ‘ریمبل اِن پاکستان’ کے عنوان سے ہونے والے ان  مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے امریکہ، روس ، میکسیکو اور پیورٹوریکوسے ریسلر کراچی پہنچے تھے۔ان مقابلوں میں 30 سے زائد غیرملکی اور مقامی ریسلرز نے حصہ لیا تھا۔جبکہ ان مقابلوں کا انعقاد پرو ریسلنگ فیڈریشن  آف پاکستان (پی ڈبلیو ایف) نے کرایا تھا۔

Share With:
Rate This Article