Homeتازہ تریناپریل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین رہا

اپریل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین رہا

A stock broker reacts while monitoring the market on the electronic board displaying share prices during trading session at the Pakistan Stock Exchange

اپریل پاکستان اسٹاک ایکسچینج کیلئے بہترین رہا

کراچی: (سنو نیوز) عید تعطیلات اور ماہ صیام کے کم کاروباری اوقات کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اپریل کا مہینہ بہترین رہا۔ ایک ماہ میں 100 انڈیکس میں 4 ہزار 97 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اپریل کا مہنیہ سرمایہ کاروں کے لئے بہترین رہا۔ ایک ماہ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 4097 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 71 ہزار 102 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اپریل میں انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 73 ہزار 300 پر ریکارڈ ہوا۔ انڈیکس کی اپریل میں کم ترین سطح 66 ہزار 573 رہی۔ اپریل کے مہینے میں 8.84 ارب شیئرز کے کاروبار کیا گیا۔ شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 368 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 299 ارب روپے بڑھ کر 9746 ارب روپے ہے۔

22 اپریل کو 100 انڈیکس 523 پوائنٹس یا 0.74 فیصد اضافے کے بعد 71 ہزار 433 پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

چیس سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف محمد فاروق نے تیزی کے رجحان کی وجہ ریکوڈک میں سعودیہ عرب کی سرمایہ کار کی رپورٹس، آئی ایم ایف کے ساتھ ممکنہ نئے قرض پروگرام اور مہنگائی، شرح سود میں کمی کی توقعات کو قرار دیا تھا۔

اکثر ریسرچ کے ڈائریکٹر اویس اشرف نے بھی یہی وجوہات بتائی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑھتے امکانات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد مین اضافہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں تاریخی کمی

9 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 694 پوائنٹس اضافے سے تاریخ میں پہلی بار 70 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 1203 پوائنٹس اضافے کے بعد 69 ہزار پوائنٹس کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

4 اپریل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے ایک روز قبل (3 اپریل) کے ایس ای-100 انڈیکس 869 پوائنٹس بڑھ کر 67 ہزار 756 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

اسی طرح 28 مارچ 2024 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے کے بعد 67 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

27 مارچ کو 100 انڈیکس 641 پوائنٹس فیصد اضافے کے بعد 66 ہزار 547 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

12 دسمبر 2023 کو کے ایس ای-100 انڈیکس 66 ہزار 426 پوائنٹس کی بُلند سطح پر پہنچا تھا۔

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان ٹیکس فائلرز کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ان کی سم بلاک کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے انکم ٹیکس کا اہل ہونے کے باوجود ادا نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

ٹیکس ادا اور فائل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کردی جائے گی اور اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان ٹیکس فائلرز کا ڈیٹا جاری کر دیا۔ ایف بی آر نے یہ احکامات انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی شق 114 بی کے تحت جاری کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ٹیکس فائل نہ کرنے والے نان فائلرز کی حتمی فہرست مرتب کرنے کا آغاز کردیا تھا۔

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے ٹیکس وصولی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اسی سلسلے میں ایف بی آر نے فیصلہ کیا تھا کہ جون 2024 تک 15 سے 20 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔

ٹیکس نیٹ کی توسیع کے حوالے سے ایف بی آر نے ڈسٹرکٹ ٹیکس کے 145 دفاتر بھی قائم کیے تھے اور ریوینو بورڈ کو نان فائلرز کے بجلی اور گیس کے کنکشنز منقطع اور موبائل سم بلاک کرنے کے اختیار دے دیے تھے۔

گزشتہ سال ایک رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا تھا کہ ایف بی آر کے 10 ہزار سے زائد ملازمین گزشتہ دو سال کے دوران انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے والوں (نان فائلرز) میں شامل ہیں۔

Share With:
Rate This Article